Bengal

پھانسی دیوا میں المناک سڑک حادثہ، دو نوجوانوں کی موت

پھانسی دیوا میں المناک سڑک حادثہ، دو نوجوانوں کی موت

سلی گوڑی،7مارچ (مشرق نیوزسر وس۔سلی گوڑی بیورو)سلی گوڑی کے پھانسی دیوا بلاک کے گھوش پاڑہ موڑ علاقے میں ایک خوفناک سڑک حادثے میں دو نوجوان ہلاک اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔ مرنے والوں کی شناخت بپا سنگھ اور چھٹکا گھوش کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں گھوش پاڑہ کے قریب کالارام جوٹ علاقے کے رہنے والے تھے۔مقامی لوگوں کے مطابق تین نوجوان اسکوٹر پر جا رہے تھے کہ ان کی آمنے سامنے آنے والے آئل ٹینکر سے ٹکر ہو گئی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ دو نوجوانوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ تیسرا نوجوان بری طرح زخمی ہے اور اسے علاج کے لئے نارتھ بنگال میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا ہے۔واقعے کے بعد مشتعل مقامی لوگوں نے سڑک بلاک کردی اور احتجاج شروع کردیا۔ اطلاع ملتے ہی رنگاپانی چوکی اور پھانسی دیوا پولس اسٹیشن کی بڑی تعداد میں پولس جائے وقوعہ پر پہنچی اور حالات کو قابو میں کیا۔

Source: mashriq news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments