Bengal

پانی ہٹی سے بی جے پی کی امیدوار رتنا دیب ناتھ کو پولس کا سمن

پانی ہٹی سے بی جے پی کی امیدوار رتنا دیب ناتھ کو پولس کا سمن

پانی ہاٹی کے انتخابی میدان میں اس وقت سیاسی ہلچل تیز ہو گئی جب پولیس نے بی جے پی امیدوار اور 'ابھیا' کی والدہ رتنا دیوناتھ کو سمن جاری کر دیا۔ ووٹنگ سے ٹھیک پہلے ہونے والی اس کارروائی نے علاقے میں تناو بڑھا دیا ہے۔ رتنا دیوناتھ کے بی جے پی امیدوار بننے کے بعد، انتخابی مہم کے دوران ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ الزام ہے کہ انہوں نے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے تھے۔ اسی وائرل تبصرے کی بنیاد پر پولیس نے انہیں پوچھ گچھ کے لیے سمن بھیجا ہے۔رتنا دیوناتھ نے یہ سمن قبول کرنے سے انکار کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ نوٹس پر ان کے شوہر کا نام غلط درج ہے، اس لیے وہ اسے وصول نہیں کریں گی۔انہوں نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ "ترنمول کے پاس میرے خلاف کوئی ٹھوس ایشو نہیں ہے، اس لیے وہ سمن بھیج کر مجھے ہراساں کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ لیکن اس طرح کی دھمکیوں سے مجھے ڈرایا نہیں جا سکتا۔

Source: PC-sangbadpratidin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments