Bengal

پانی چھوڑے جانے کے سبب دامودر کے کنارے سیلاب کا خدشہ

پانی چھوڑے جانے کے سبب دامودر کے کنارے سیلاب کا خدشہ

درگا پور بیراج سے چھوڑے جانے والے پانی کی مقدار بڑھ رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق چھوڑے جانے والے پانی کی مقدار شام تک ڈھائی لاکھ کیوسک کی حد کو چھو سکتی ہے۔ دامودر کے لوگ سیلاب میں اپنا سب کچھ ضائع ہونے کے خوف سے انتظار کر رہے ہیں، انتظامیہ بھی چوکنا ہے۔ جہاں مغربی اضلاع میں کم دباو¿ کی بارش میں کمی آئی ہے، وہیں پڑوسی ریاست جھارکھنڈ میں اب بھی بارش ہو رہی ہے۔ جس کی وجہ سے ریاست میں مختلف مقامات پر سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی پہلے ہی اس پر تشویش کا اظہار کر چکی ہیں۔جیسے جیسے دامودر پر میتھون اور پنچیٹ کے ذخائر پانی کے اخراج میں بتدریج اضافہ کر رہے ہیں، درگا پور بیراج بھی آہستہ آہستہ پانی کے اخراج میں اضافہ کر رہا ہے۔ انتظامی ذرائع کے مطابق درگا پور بیراج سے چھوڑے جانے والے پانی کی مقدار اس دن کی شام تک ڈھائی لاکھ کیوسک کی حد تک پہنچ سکتی ہے۔ اگر ایسا ہوا تو سیلاب کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ بنکورہ ضلع کے دامودر پار کے بہت سے لوگ اس سے خوفزدہ ہیں۔ انتظامیہ نے وارننگ بھی جاری کر دی ہے۔

Source: Mashriq News service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments