Bengal

پابندی ختم ہوتے ہی شراب کی دکانوںمیں لمبی لائن دیکھی گئی

پابندی ختم ہوتے ہی شراب کی دکانوںمیں لمبی لائن دیکھی گئی

انتخابات کے باعث عائد پابندی' کے خاتمے کے بعد شراب کی دکانیں کھلتے ہی مغربی بنگال میں کورونا دور کی یاد تازہ ہو گئی۔ مے نوشوں کی لمبی قطاروں اور بے پناہ رش نے ایک بار پھر وہی مناظر پیدا کر دیے جو لاک ڈاون میں نرمی کے وقت دیکھے گئے تھے۔ محکمہ آبکاری کی ہدایات کے مطابق، انتخابات کے پہلے مرحلے کے پیشِ نظر 21 اپریل سے 23 اپریل تک تمام لائسنس یافتہ شراب کی دکانیں اور بارز بند رکھنے کا حکم دیا گیا تھا۔پہلے مرحلے کی پولنگ مکمل ہوتے ہی جمعہ کی صبح جیسے ہی دکانیں کھلیں، لوگوں کا ہجوم امڈ آیا۔شہر ہو یا دیہات، ہر جگہ دکانوں کے باہر لمبی لائنیں نظر آئیں۔ بہت سے مقامات پر تو دکانوں کے شٹر کھلنے سے پہلے ہی لوگ قطاروں میں کھڑے ہو گئے تھے۔مسلسل تین دن تک دکانیں بند رہنے کی وجہ سے جمعہ کو خریداروں کا غیر معمولی رش دیکھا گیا، جس نے انتظامیہ کے لیے نظم و ضبط برقرار رکھنا مشکل بنا دیا۔مغربی بنگال کے مختلف اضلاع سے موصول ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انتخابی گہما گہمی کے بیچ مے نوشوں کا یہ جوش و خروش کورونا کے وقت کے لاک ڈاون کے بعد والے مناظر کی ہو بہو عکاسی کر رہا تھا۔

Source: PC-sangbadpratidin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments