کوچ بہار، 5 اپریل : وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کے روز مغربی بنگال کی حکمراں ترنمول کانگریس پر سخت اور وسیع حملہ کرتے ہوئے حالیہ مالدا واقعہ، جس میں عدلیہ کے ارکان شامل تھے ان کو بنیاد بنا کر ریاست میں قانون و نظم کی صورتحال پر سوال اٹھایا۔ اس واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا، "دو سے تین دن پہلے مالدا میں ججوں کا گھیرا¶ کیا گیا اور ان پر حملہ کیا گیا۔" انہوں نے ریاستی انتظامیہ سے سوال کیا، "یہ کیسی حکومت ہے ؟ یہ کیسا نظام ہے جو آئینی عمل کے تحفظ کو یقینی نہیں بنا سکتا؟" پی ایم مودی نے موجودہ حکومت کو بے رحم نظام قرار دیتے ہوئے بنگال میں "جنگل راج" کا الزام لگایا اور کہا کہ ریاست میں جمہوریت کو "روزانہ دبایا جا رہا ہے "۔ انہوں نے ترنمول کانگریس پر آئینی اداروں کی بے حرمتی اور قانون کی حکمرانی کو کمزور کرنے کا الزام بھی عائد کیا۔ دراندازی کے مسئلے کو اٹھاتے ہوئے وزیر اعظم نے الزام لگایا کہ ریاستی حکومت غیر قانونی مہاجرین کی شناخت کی کوششوں کی حمایت کرنے سے ہچکچا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جہاں مرکز نے غیر قانونی دراندازوں کی شناخت اور انہیں ملک بدر کرنے کے اقدامات کیے ہیں، وہیں مغربی بنگال میں صورتحال اس کے برعکس ہے ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ "دنیا بھر میں ممالک غیر قانونی داخل ہونے والوں کی شناخت کر کے انہیں نکالتے ہیں لیکن بنگال میں حکمراں جماعت ان کی حمایت کرتی ہے " اور انہیں ووٹ بینک کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہی وجہ ہے کہ ریاست ایس آئی آر (خصوصی جا مع نظرثانی) اور اس کے م¶ثر نفاذ کی مخالفت کر رہی ہے ۔ شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے ) کا ذکر کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ جہاں مرکز اس قانون کے تحت شہریت دینے کا ارادہ رکھتا ہے ، وہیں ریاستی حکومت اس کی مخالفت کر رہی ہے ۔ انہوں نے ایک "خطرناک آبادیاتی تبدیلی" پر بھی تشویش ظاہر کی اور ریاست و ملک کی سلامتی پر سوال اٹھائے ۔ انہوں نے الزام لگایا، "بنگال میں ہندو¶ں کے لیے پرامن طور پر رہنا مشکل ہو گیا ہے اور اس کے پیچھے ایک سازش ہے ۔" وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کا نام لیے بغیر انہوں نے ان پر بنگال کی شناخت اور ثقافت کو بدلنے کی کوشش کا الزام لگایا اور کہا کہ عوام انتخابات میں اس کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا، "جنہوں نے یہ سب کیا ہے انہیں اقتدار سے باہر کر دیا جائے گا۔"
Source: UNI NEWS
میتا نے ممتا بنرجی کی دی ہوئی ساڑھی پہن کر شادی کی
نندی گرام میں یوم شہدا کے موقع پر شوبھندوادھیکاری راستے میں
دھند کی وجہ سے موٹر سائیکل اور وین کی آمنے سامنے ٹکر ا گئی!2ہلاک
ایم پی کھگن مرمو اور شنکر گھوش حملے کی زد میں
ممتا کے آتے ہی فوج نے ترنمول اسٹیج کو کھولنا روک دیا
نیپال کی بدامنی بنگال میں بھی پھیل گئی، لیا گیا بڑا فیصلہ