رامپورہاٹ26نومبر: آکسیجن سلنڈر دھماکہ میںدو افراد کے ہاتھ پاوں اڑ گئے۔ یہ واقعہ بیر بھوم کے رام پورہاٹ میں پیش آیا۔ زخمیوں کی شناخت ابو طالب اور وزیر حسین کے نام سے ہوئی ہے۔ انہیں بچا کر رامپورہاٹ میڈیکل کالج اور اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ رام پورہاٹ پولیس اسٹیشن نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس اور مقامی ذرائع کے مطابق، صبح کے وقت نیشنل ہائی وے نمبر 14 کے ساتھ واقع رامپورہاٹ میونسپلٹی، بیر بھوم کے وارڈ نمبر 8 میں ایک دکان کے سامنے کئی کارکن ایک لاری سے آکسیجن سلنڈر اتارنے کا کام کر رہے تھے۔ اس وقت لاری سے ایک سلنڈر زمین پر گرا اور سلنڈر زوردار آواز کے ساتھ پھٹ گیا۔ اس وقت لاری ڈرائیور اور ایک پلمبر جائے وقوعہ پر موجود تھے۔
Source: PC- tv9bangla
میتا نے ممتا بنرجی کی دی ہوئی ساڑھی پہن کر شادی کی
ایم پی کھگن مرمو اور شنکر گھوش حملے کی زد میں
نیپال کی بدامنی بنگال میں بھی پھیل گئی، لیا گیا بڑا فیصلہ
ممتا کے آتے ہی فوج نے ترنمول اسٹیج کو کھولنا روک دیا
آئی پی ایل پر 40فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا
دکان کے سامنے سے پاکستانی نوٹ برآمد ہونے سے سنسنی