پرولیا میں ایس آئی آر نے ایک اور قبائلی نوجوان کی جان لے لی! قبائلی نوجوان کو معلومات میں تضاد کی وجہ سے سماعت کے لیے بلایا گیا تھا۔ اور اسی گھبراہٹ میں، قبائلی نوجوان دیوراج اورنگ نے پرولیا کے مان بازار تھانے کے پاتھرکٹا گاو¿ں میں اپنے مکان کے صحن کے پاس آم کے درخت سے اپنے گلے میں مفلر لٹکا کر 'خودکشی' کر لی۔ اس کا گھر پرولیا کے مان بازار تھانے کے پاتھرکٹا گاو¿ں میں ہے۔ وہ پیشے سے ڈرائیور تھا۔ الیکشن کمیشن میں جمع کرائی گئی معلومات کے مطابق ان کی اور ان کے والد کی عمر کا فرق کافی زیادہ ہے۔ مقامی ترنمول قیادت کے ذرائع کے مطابق اسی لیے اسے منگل کی صبح 10 بجے سماعت کے لیے بلایا گیا تھا۔ اس کے بڑے بھائی رمیش اورنگ نے کہا کہ نوٹس آنے کے بعد میرا بھائی بہت خوفزدہ تھا، اسے اندیشہ ہوگےا کہ وہ اپنے خاندان سے الگ ہو جائے گا، لیکن ہم سب نے بھائی کو سمجھایا، ہم سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ آدھی رات کو ایسا واقعہ ہو گا۔
Source: social media
میتا نے ممتا بنرجی کی دی ہوئی ساڑھی پہن کر شادی کی
ایم پی کھگن مرمو اور شنکر گھوش حملے کی زد میں
ممتا کے آتے ہی فوج نے ترنمول اسٹیج کو کھولنا روک دیا
نیپال کی بدامنی بنگال میں بھی پھیل گئی، لیا گیا بڑا فیصلہ
دکان کے سامنے سے پاکستانی نوٹ برآمد ہونے سے سنسنی
آئی پی ایل پر 40فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا