کولکاتہ، 7 جون: ہوڑہ کے شیام پور علاقے میں اتوار کو منریگا (مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار گارنٹی اسکیم) کے فنڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں کے الزام پر مشتعل دیہاتیوں نے ایک ترنمول کانگریس رہنما کے ساتھ بدسلوکی اور مارپیٹ کی۔ یہ واقعہ شیام پور کے امردہا علاقے میں پیش آیا، جس کے بعد پورے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ متعلقہ رہنما کی شناخت سنیاسی منّا کے طور پر کی گئی ہے ، جو طویل عرصے سے ترنمول کانگریس کے مقامی کارکن اور رہنما کے طور پر سرگرم رہے ہیں۔ مقامی باشندوں کے مطابق سنیاسی منّا پر منریگا کے تحت مختص فنڈ کے مبینہ غلط استعمال کے الزامات عائد کیے جا رہے تھے ۔ دیہاتیوں کا دعویٰ ہے کہ غریب مستحق افراد کے لیے مختص رقم میں بے ضابطگیاں کی گئی تھیں، جس کے باعث مقامی لوگوں میں کافی عرصے سے ناراضی پائی جا رہی تھی۔اتوار کو یہی ناراضی اس وقت شدت اختیار کر گئی جب دیہاتیوں کے ایک گروہ نے سنیاسی منّا کا گھیرا¶ کر لیا اور ان کے خلاف احتجاج شروع کر دیا۔ احتجاج کے دوران حالات کشیدہ ہو گئے اور بعض افراد نے مبینہ طور پر ان کے ساتھ مارپیٹ کی۔ اطلاعات کے مطابق احتجاج کرنے والوں نے ان کا آدھا سر منڈوا دیا اور ان کے گلے میں پرانے جوتوں کا ہار ڈال دیا۔ بعد ازاں انہیں گا¶ں کے مختلف حصوں میں گھمایا گیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ غریبوں کے لیے مختص فنڈ میں مبینہ بدعنوانی کے خلاف ان کا احتجاج تھا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی شیام پور تھانے کی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس کو مشتعل ہجوم کو منتشر کرنے اور سنیاسی منّا کو وہاں سے بحفاظت نکالنے کے لیے کافی کوششیں کرنا پڑیں۔ بعد ازاں انہیں تھانے منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق فنڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں یا رہنما کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے سلسلے میں تاحال کوئی باضابطہ شکایت درج نہیں کرائی گئی ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور تمام پہلو¶ں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے ۔
Source: UNI NEWS
میتا نے ممتا بنرجی کی دی ہوئی ساڑھی پہن کر شادی کی
ممتا کے آتے ہی فوج نے ترنمول اسٹیج کو کھولنا روک دیا
نندی گرام میں یوم شہدا کے موقع پر شوبھندوادھیکاری راستے میں
دھند کی وجہ سے موٹر سائیکل اور وین کی آمنے سامنے ٹکر ا گئی!2ہلاک
ایم پی کھگن مرمو اور شنکر گھوش حملے کی زد میں
نیپال کی بدامنی بنگال میں بھی پھیل گئی، لیا گیا بڑا فیصلہ