مغربی بنگال اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کوبڑی جیت ملی ہے۔ ریاست میں اقتدارکی تبدیلی ہورہی ہے۔ اقتدارمیں تبدیلی کے درمیان گزشتہ کچھ دنوں سے ریاست کے الگ الگ حصوں سے مسلسل تشدد کی خبریں آرہی ہیں۔ جمعرات کے روزدوپہرکوہاوڑہ کے شیوپورتھانہ علاقے کے چوڑا بستی علاقے میں بم بازی کا حادثہ پیش آیا۔ اس کے بعد کشیدگی پھیل گئی۔ اس حادثہ میں بی جے پی کے دوکارکن کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ حادثہ دوپہرتقریباً ڈھائی بجے پیش آیا۔ اس حادثہ کی مخالفت میں بی جے پی کارکن نے تھانے کا گھیراوکیا۔ بی جے پی کا الزام ہے کہ علاقے کے ترنمول کانگریس لیڈرشمیم احمد کی قیادت میں ترنمول کانگریس کارکنان نے بی جے پی کارکنان کے ساتھ مارپیٹ کی۔ الزام ہے کہ اس دوران اینٹ پتھر پھینکے گئے اوربم بازی بھی کی گئی۔ صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لئے موقع پر بھاری پولیس اہلکاراورسینٹرل سیکورٹی ٹیم کے جوانوں کوتعینات کیا گیا۔ ساتھ ہی کوئک رسپانس ٹیم (کیوآرٹی) کوبھی جائے حادثہ پربھیجا گیا ہے۔ بی جے پی لیڈران کا الزام ہے کہ الیکشن کے بعد علاقے میں خوف پیدا کرنے کے لئے شیوپور کے اروپ رائے کے قریبی شمیم احمد عرف بارنے حملہ کروایا تھا۔ حادثہ کی مخالفت میں بی جے پی کارکنان نے شیوپورتھانہ کا گھیرا کرکے احتجاج کیا۔ فی الحال پورے علاقے میں صورتحال کشیدہ ہے۔ اس حادثہ پرہاوڑہ سٹی پولیس کمشنراکھلیش چترویدی کا کہنا ہے کہ ایک سیاسی تشدد ہوا ہے۔ اس حادثہ میں ایک شخص زخمی ہے۔ حادثہ کی جانکاری ملتے ہی پولیس کی ٹیم وہاں پہنچی اورصورتحال کو قابومیں کیا۔ جو بھی اس حادثہ میں شامل ہیں، انہیں جلد ازجلد گرفتارکیا جائے گا۔ دوسری طرف، کانتھی میں ایک ترنمول لیڈرکے گھرکونشانہ بناکربم دھماکے کے الزام پرہنگامہ ہورہا ہے۔ بدھ کی رات کوکانتھی بلاک یوتھ ترنمول صدرعثمان غنی کے گھرکونشانہ بناکرمبینہ طورپربم دھماکہ کیا گیا۔ عثمان کی اہلیہ ریا دتہ غنی بھی کنڈی پنچایت کمیٹی کی ایجوکیشن آفیسرہیں۔ حادثہ کے بعد کانتھی پولیس اسٹیشن میں تحریری شکایت بھی درج کرائی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق، بم رات میں ان کے گھرپرتب مارا گیا، جب وہ پرندرپورہٹالا علاقے میں اپنے گھرپرتھے۔ اس حادثہ سے علاقے میں کافی ہنگامہ مچ گیا ہے۔ شکایت درج ہوتے ہی پولیس نے جانچ شروع کردی ہے۔ یہ بھی جانچ کی جا رہی ہے کہ حادثہ کا کوئی سیاسی کنکشن تونہیں ہے۔ ریاست میں الیکشن کے بعد سیاسی تشدد میں پانچ لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ بی جے پی لیڈرشوبھیندو ادھیکاری کے پی اے چندرناتھ رتھ کا بدھ کی رات کو گولی مارکر قتل کردیا گیا ہے۔ اس سے ریاست کا درجہ حرارت کافی بڑھ گیا ہے۔
Source: social media
میتا نے ممتا بنرجی کی دی ہوئی ساڑھی پہن کر شادی کی
نندی گرام میں یوم شہدا کے موقع پر شوبھندوادھیکاری راستے میں
دھند کی وجہ سے موٹر سائیکل اور وین کی آمنے سامنے ٹکر ا گئی!2ہلاک
ممتا کے آتے ہی فوج نے ترنمول اسٹیج کو کھولنا روک دیا
ایم پی کھگن مرمو اور شنکر گھوش حملے کی زد میں
نیپال کی بدامنی بنگال میں بھی پھیل گئی، لیا گیا بڑا فیصلہ