کولکاتہ، 11 اپریل: آل انڈیا امام و مؤذن آرگنائزیشن کے زیر اہتمام 16 اپریل 2025 بروز بدھ، صبح 11 بجے، نیتا جی انڈور اسٹیڈیم، کولکاتہ میں ایک عظیم الشان احتجاجی اجلاس منعقد ہو رہا ہے، جس میں مرکزی حکومت کے متنازع وقف ترمیمی ایکٹ 2025 کی مخالفت کی جائے گی اور اس کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا جائے گا۔ اس نئے قانون کو مسلم وقف املاک، مساجد، مدارس، قبرستانوں، درگاہوں اور فلاحی اداروں کے وجود اور خودمختاری کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے علما و قائدین نے اسے ایک غیر آئینی و غیر جمہوری اقدام کہا ہے، جو ملت اسلامیہ کے دینی وقار کے خلاف ہے۔ اس پروگرام کی کلیدی مقررمحترمہ ممتا بنرجی (وزیر اعلیٰ، مغربی بنگال) ہوں گی جبکہ مہمانِ خصوصی جناب فرہاد حکیم (میئر، کولکاتہ) ہوں گے۔ قاری محمد شفیق قاسمی، صدر، آل انڈیا امام مؤذن آرگنائزیشن کی اطلاع کے مطابق اس احتجاجی مہم کے اہم ارکان جنہوں نے ملک و ملت کے تمام حساس افراد، علماء، ائمہ، مؤذنین اور عوام الناس سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ اپنی موجودگی سے اس تحریک کو کامیاب بنائیں، درج ذیل ہیں، الحاج شہود عالم، مولانا عبدالرزاق (جنرل سکریٹری، آل انڈیا امام مؤذن آرگنائزیشن)مولانا باقی باللہ (ملا بشیر ہاٹ)الحاج قمر الہدی (پنڈوا)مولانا جاوید علی (چیئرمین، مغربی بنگال القرآن فاؤنڈیشن)مولانا ضیاءالدین قاسمی اور مولانا صباح اسماعیل ندوی۔ ان تمام شخصیات نے مشترکہ طور پر کہا ہے کہ وقف کا نظام ایک شرعی، تاریخی اور دینی ورثہ ہے جس کی حفاظت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ اس ترمیم کے ذریعے حکومت ہمارے تشخص، عبادات اور فلاحی خدمات پر براہ راست ضرب لگا رہی ہے۔ آیئے، متحد ہوکر اس قانون کے خلاف آواز بلند کریں! تفصیلات برائے شرکت:تاریخ: بدھ، 16 اپریل 2025وقت: صبح 11 بجےمقام: نیتا جی انڈور اسٹیڈیم، کولکاتہ، رابطہ برائےمعلومات:قاری محمد شفیق قاسمی، صدر، آل انڈیا امام مؤذن آرگنائزیشن
Source: Social Media
دلیپ گھوش کی بیوی بننے والی رنکو نے اپنے بیٹے کے بارے میںکیا کہا؟
سنگھ اور بی جے پی رہنماوں نے دلیپ کو 'بغیر دعوت کے' مبارکباد دی
کولکاتا ہوڑہ سمیت دس اضلاع میں اورنج الرٹ جاری
سیاسی حلقوںمیں دلیپ گھوش کی شادی کی دھوم
میونسپلٹی نے 11 کمپنیوں کو منسلک جائیداد کی قیمت کا اندازہ لگانے کے لیے فہرست میں شامل کیا
پولیس ہراسانی کا شکار ہے، نگرانی بڑھائی جائے گی۔