شمالی سکم کے علاقے لاچین اور چونگ تھانگ کے درمیان مٹی کے تودے گرنے اور شدید برف باری کے باعث سڑک رابطہ منقطع ہو گیا ہے، جس کے نتیجے میں تقریباً 1,000 سیاح وہاں پھنس کر رہ گئے ہیں۔ بھارتی فوج کی 'ترشکتی کور' نے ان سیاحوں کو نکالنے کے لیے 'آپریشن ہم سیتو' شروع کیا ہے۔ اب تک فوج نے شدید برف باری اور پھسلن والے راستوں کے باوجود 135 سیاحوں کو کامیابی سے محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے۔ متاثرہ علاقے سے 32 ہلکی گاڑیاں اور 10 موٹر سائیکلیں بھی نکالی گئی ہیں۔ فوج کی طاقتور گاڑیاں برف میں پھنسی شہری گاڑیوں کو کھینچنے کے لیے استعمال کی جا رہی ہیں۔فوج کے جوانوں نے ایک 80 سالہ علیل بزرگ کو بھی بحفاظت نکال کر محفوظ پناہ گاہ تک پہنچایا ہے۔بارڈر روڈز آرگنائزیشن کے ساتھ مل کر فوج نے تباہ شدہ سڑک کے حصے پر ایک عارضی فٹ برج (پیدل چلنے والا پل) تعمیر کیا ہے تاکہ سیاحوں کو محفوظ طریقے سے گزارا جا سکے۔لاچین کے 'تاروم چو' علاقے میں جس پل کا افتتاح گزشتہ فروری میں ہوا تھا، وہ محض ایک ماہ بعد ہی لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ کر تباہ ہو گیا، جس سے رابطہ منقطع ہوا۔ اب بھی لاچین میں تقریباً 1,000 سیاح موجود ہیں۔ فوج ان کے لیے کھانے پینے کی اشیائ ، پینے کا پانی اور ہنگامی طبی امداد فراہم کر رہی ہے۔گزشتہ چند ہفتوں سے مسلسل برف باری کی وجہ سے شمالی سکم میں سیاحوں کا غیر معمولی رش تھا، لیکن اب شدید برف باری ریسکیو آپریشن میں رکاوٹ بن رہی ہے۔فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ موسم کی خرابی کے باوجود مرحلہ وار طریقے سے تمام سیاحوں کو نیچے لانے کا عمل جاری ہے۔
Source: PC-sangbadpratidin
میتا نے ممتا بنرجی کی دی ہوئی ساڑھی پہن کر شادی کی
نندی گرام میں یوم شہدا کے موقع پر شوبھندوادھیکاری راستے میں
دھند کی وجہ سے موٹر سائیکل اور وین کی آمنے سامنے ٹکر ا گئی!2ہلاک
ایم پی کھگن مرمو اور شنکر گھوش حملے کی زد میں
ممتا کے آتے ہی فوج نے ترنمول اسٹیج کو کھولنا روک دیا
نیپال کی بدامنی بنگال میں بھی پھیل گئی، لیا گیا بڑا فیصلہ