چنچوڑہ (ہوگلی): بانس بیریا اسٹیشن روڈ منچ درپن ناٹیہ سنستھا کے زیرِ اہتمام منعقد گیارھویں سالہ “نو رنگ رس ناٹیہ اُتسو” 2026 , 8 جنوری کو کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔ تین روزہ اس ناٹیہ اُتسو کا انعقاد چنچوڑہ رابندر بھون میں کیا گیا، جس نے تھیٹر شائقین کے دل جیت لیے۔ یہ ناٹیہ اُتسو حکومتِ ہند کی وزارتِ ثقافت کے تعاون سے منعقد ہوا، جس میں مغربی بنگال کے مختلف اضلاع سے آئی ہوئی نامور اور منتخب تھیٹر ٹیموں نے اپنے بہترین اور معیاری ڈرامے پیش کیے۔ اختتامی دن بھی ناظرین کی بھرپور موجودگی اور ان کا جوش و خروش دیکھنے کے قابل تھا۔ آخری روز پیش کیے گئے ڈراموں نے حاضرین کو متاثر کیا اور ناٹیہ اُتسو کو ایک یادگار انجام تک پہنچایا۔ بانس بیریا منچ درپن کی جانب سے معروف ڈرامہ نگار منوج متر کا مشہور ڈرامہ “تکشک” بھی پیش کیا گیا، جسے ناظرین کی جانب سے زبردست پذیرائی ملی۔ اس ناٹیہ اُتسو کا افتتاح ممتاز ڈرامہ نگار اور تھیٹر کی دنیا کے درخشاں ستارے محترم شری مئنک سین گپتا نے کیا تھا۔ تینوں دن ہی تھیٹر سے محبت کرنے والوں کی شرکت قابلِ ذکر رہی۔ بانس بیریا منچ درپن سال بھر سماجی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ناٹیہ چَرخا، سیمینار اور تھیٹر ورکشاپس کے ذریعے فنِ ڈرامہ کو فروغ دینے میں سرگرم رہتا ہے۔ تنظیم نے آئندہ دنوں میں اپنا ذاتی تھیٹر اسٹیج تعمیر کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا ہے۔ کامیاب انعقاد کے ساتھ ہی “نو رنگ رس ناٹیہ اُتسو 2026” تھیٹر کے شائقین کے لیے خوشگوار یادیں چھوڑ گیا۔
Source: Mashriq News service
میتا نے ممتا بنرجی کی دی ہوئی ساڑھی پہن کر شادی کی
ایم پی کھگن مرمو اور شنکر گھوش حملے کی زد میں
ممتا کے آتے ہی فوج نے ترنمول اسٹیج کو کھولنا روک دیا
نیپال کی بدامنی بنگال میں بھی پھیل گئی، لیا گیا بڑا فیصلہ
دکان کے سامنے سے پاکستانی نوٹ برآمد ہونے سے سنسنی
آئی پی ایل پر 40فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا