بشیر ہاٹ22دسمبر: شیخ شاہجہاں کے خلاف سی بی آئی کیس کے اہم گواہ بھولا ناتھ گھوش کی گاڑی کو ایک ٹرک نے ٹکر ماری تھی۔ اس حملے میں بھولا ناتھ کا بیٹا ہلاک ہو گیا تھا۔ واقعے کے بعد سے ٹرک ڈرائیور فرار تھا، لیکن اب پولیس نے اس ’قتل‘ کے مرکزی ملزم ڈرائیور عبدالکریم ملا کو گرفتار کر لیا ہے۔ اتوار کی دیر رات نیجاٹ تھانے کی پولیس نے اسے بشیر ہاٹ کے میناکھاں سے پکڑا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق، حادثے کے وقت عبدالکریم ملا ہی گاڑی چلا رہا تھا۔ کیا اسے اس کام کے لیے کسی نے سپاری (رقم) دی تھی؟ یہ سوال اب اٹھ رہا ہے اور پولیس ان تمام پہلووں کی جانچ کر رہی ہے۔ بھولا ناتھ گھوش کی گاڑی کو ٹکر مارنے کے بعد عبدالکریم ٹرک سے اتر کر فرار ہو گیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ ایک بائیک پر سوار ہو کر بھاگا تھا۔ اسی وقت یہ سوال اٹھا تھا کہ کیا یہ محض ایک حادثہ تھا یا اس کے پیچھے کوئی گہرا مقصد چھپا تھا؟ گزشتہ 10 دسمبر کی صبح شمالی 24 پرگنہ کے سندیش خالی کے بویار ماری علاقے میں ایک ٹرک اور چار پہیوں والی گاڑی کے درمیان آمنے سامنے ٹکر ہوئی تھی۔ حادثے کے نتیجے میں گاڑی سڑک کے کنارے کھائی میں جا گری تھی۔ مقامی لوگوں نے گاڑی میں پھنسے افراد کو نکال کر ہسپتال پہنچایا، تاہم دو افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ کچھ دیر بعد معلوم ہوا کہ وہ گاڑی شاہجہاں کے خلاف سی بی آئی کیس کے اہم گواہ بھولا ناتھ گھوش کی تھی اور وہ خود بھی اس وقت گاڑی میں موجود تھے۔ اس حادثے میں بھولا ناتھ کا چھوٹا بیٹا ستیہ جیت اور ڈرائیور شاہنور عالم ہلاک ہو گئے، جبکہ بھولا ناتھ بال بال بچ گئے۔ بھولا گھوش نے نیجاٹ تھانے کے راج باڑی آوٹ پوسٹ میں آٹھ افراد کے خلاف اقدامِ قتل کا مقدمہ درج کرایا تھا، جس میں ٹرک ڈرائیور کا نام پہلے نمبر پر تھا۔ پولیس نے تحقیقات کے دوران اب تک کئی افراد کو گرفتار کیا ہے۔
Source: PC- sangbadpratidin
میتا نے ممتا بنرجی کی دی ہوئی ساڑھی پہن کر شادی کی
ایم پی کھگن مرمو اور شنکر گھوش حملے کی زد میں
نیپال کی بدامنی بنگال میں بھی پھیل گئی، لیا گیا بڑا فیصلہ
ممتا کے آتے ہی فوج نے ترنمول اسٹیج کو کھولنا روک دیا
آئی پی ایل پر 40فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا
دکان کے سامنے سے پاکستانی نوٹ برآمد ہونے سے سنسنی