Bengal

’نندی گرام میں ووٹ لوٹنے والا اب بھوانی پور میں ہے، میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتے‘: ممتا بنرجی

’نندی گرام میں ووٹ لوٹنے والا اب بھوانی پور میں ہے، میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتے‘: ممتا بنرجی

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے آج انتخابی مہم کے دوران بی جے پی اور مرکزی قیادت پر تندو تیز حملے کیے۔ ہگلی کے اتر پاڑہ میں اپنے امیدوار (کلیان بنرجی کے بیٹے) شیرشنیا بنرجی کی حمایت میں جلسہ کرنے کے بعد انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ اور دیگر بی جے پی لیڈروں کو آڑے ہاتھوں لیا۔ ممتا بنرجی نے الزام لگایا کہ جو لوگ نندی گرام میں ووٹوں کی لوٹ مار میں شامل تھے، وہ اب ان کے اپنے حلقے بھوانی پور میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں تاکہ ووٹنگ کے عمل کو سست کر سکیں۔ انہوں نے چیلنج کرتے ہوئے کہا، "وہ میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتے (آمار کانچ کلا کوربے)۔ وزیراعلیٰ نے بنگالی زبان بولنے والوں کو 'بنگلہ دیشی' کہے جانے پر سخت غصے کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا، "بنگالی بنگال میں بولے گا تو وہ بنگلہ دیشی ہو گیا؟ آپ کی کیا پہچان ہے بھائی؟ میں سوچتی ہوں کہ شکر ہے میں یہاں پیدا ہوئی، ورنہ یہ مجھے بھی درانداز (انوہ پرویش کاری) قرار دے دیتے۔"

Source: PC-sangbadpratidin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments