Bengal

’میرے پاس ایک نہیں، 6 زمینیں ہیں‘، ترنمول رکن اسمبلی ہمایوں کبیر بابری مسجد کا سنگ بنیاد رکھنے کے لیے پرعزم

’میرے پاس ایک نہیں، 6 زمینیں ہیں‘، ترنمول رکن اسمبلی ہمایوں کبیر بابری مسجد کا سنگ بنیاد رکھنے کے لیے پرعزم

مغربی بنگال کے ترنمول رکن اسمبلی ہمایوں کبیر ریاست میں 6 دسمبر کو بابری مسجد کا سنگ بنیاد رکھنے کے لیے پرعزم نظر آ رہے ہیں۔ بھرت پور سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی ہمایوں کا کہنا ہے کہ 6 دسمبر کو مرشد آباد کے بیلڈانگا میں بابری مسجد کی بنیاد رکھی جائے گی۔ وہاں ایک اسٹیج ہوگا جس پر 400 لوگ بیٹھ سکتے ہیں۔ رکن اسمبلی نے مزید کہا کہ اسٹیج کہاں ہوگا، یہ میں آپ کو 4 دسمبر کو بتاؤں گا۔ ہمایوں کبیر کا کہنا ہے کہ ابھی یہ طے نہیں ہوا ہے کہ بیلڈانگا میں زمین کے کس حصہ پر بابری مسجد کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا، لیکن یہ افواہ تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے کہ زمین متنازعہ ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ زمین ہمایوں کبیر کی نہیں ہے، پھر کس طرح سنگ بنیاد رکھنے کا فیصلہ لیا گیا۔ اس بارے میں ہمایوں کبیر کا کہنا ہے کہ ’’مجھے نہیں پتہ کہ زمین کس نے دی اور کس نے نہیں؟‘‘ انھوں میڈیا سے یہ سوال بھی کیا کہ ’’آپ کو کس نے بتایا کہ جس زمین پر تنازعہ ہو رہا ہے، اس پر بابری مسجد بن رہی ہے۔‘‘ ہمایوں کبیر کا کہنا ہے کہ ’’میرے پاس ایک نہیں، 6 زمینیں تیار ہیں۔ میں نے کوئی زمین نہیں دیکھی ہے اور نہ کسی کو بتایا ہے۔ اگر کوئی میرا سر کاٹنے آئے گا تو اس کے لیے صحیح انتظام کیا جائے گا۔‘‘ دراصل بی جے پی اور کچھ ہندوتوا تنظیمیں ہمایوں کبیر کے اعلان سے سخت ناراض ہیں۔ ہندو مہاسبھا نے تو مبینہ طور پر ایک قبر بھی کھود رکھی ہے اور ہمایوں کو زندہ یا مردہ لانے پر ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments