مرشد آباد 6مئی :وزیر اعلیٰ نے مرشد آباد کے دورے کے دوران اس ضلع میں تشدد سے متاثرہ افراد کو مالی امداد دی۔ گھروں کی علامتی چابیاں 'بنگلر باری پروجیکٹ' کے متاثرین کے حوالے کی گئیں۔ اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ نے پہلگاوں واقعہ کے بعد جموں و کشمیر میں عسکریت پسندوں کے ساتھ گولی باری میں مارے گئے فوجی جوان جھنتو علی شیخ کی اہلیہ کو ہوم گارڈ کی ملازمت کا تقرری خط دیا ہے۔ انہوں نے 10 لاکھ روپے کی مالی امداد بھی دی۔ ممتا نے مرشدآباد اجلاس سے سب کو متحد رہنے کا پیغام دیا۔ انہوں نے کہا، "بی جے پی یا کسی بنیاد پرست تنظیم کے بہکاوے میں نہ آئیں۔ خود کو تقسیم کرنے کے بجائے میرا گلا میرے جسم سے الگ کر دیں۔ مجھے اس سے خوشی ہوگی۔" وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مجھے تمام مذاہب سے پیار ہے، تشدد آئے گا تو مائیں بہنیں اسے روکیں گی۔انہوں نے مرشدآباد میں نئے سب ڈویڑن کے قیام کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ سوتی، دھولیاں اور فراکہ کے لوگوں کے لیے نئے سب ڈویڑن دفاتر قائم کیے جا رہے ہیں۔
Source: Mashriq News service
مالدہ : ٹوٹو ڈرائیور کو راستے میں گولی مار دی گئی
عوامی نمائندے پارٹی میٹنگوں سے غیر حاضر رہتے ہیں تو ان انہیں معطل کر دیا جائے گا، ترنمول قیادت کو انتباہ
او ٹی روم میں حاملہ خاتون کے ہاتھ پاﺅں باندھ کر سیزرین سیکشن کرنے کی کوشش میں حاملہ خاتون کی ہوئی موت
بس مالکان ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ جب تک بس روٹ پر ٹوٹو آٹو کی غیر قانونی نقل و حرکت بند نہیں ہوتی ہڑتال جاری رہے گی
سوتی میں شوہر نے تین بچوں کے سامنے بیوی کا قتل کر کے ہوا فرار
گھر کے قریب راستے سے جانے پراعتراض ، نوجوان نے اسے ہلاک کر دیا
عوامی نمائندے پارٹی میٹنگوں سے غیر حاضر رہتے ہیں تو ان انہیں معطل کر دیا جائے گا، ترنمول قیادت کو انتباہ
سوتی میں شوہر نے تین بچوں کے سامنے بیوی کا قتل کر کے ہوا فرار
بنگال کا ڈاکٹر اسرائیل ، ایران جنگ کی وجہ سے تحران میں پھنسا ہوا ہے
تین بنگالیوںکو بنگلہ دیش بھیج دیا گیا تھا، پھر انہیں واپس لایا گیا