ممتا بنرجی کے خلاف نازیبا پوسٹ پر بی جے پی ایم ایل اے نے آوازاٹھائی کلیانی29دسمبر: مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے خلاف سوشل میڈیا پر ایک نازیبا پوسٹ شیئر کیے جانے کے خلاف بی جے پی ایم ایل اے اسیم سرکار نے آواز اٹھائی ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک مسلم نوجوان کی جانب سے وزیراعلیٰ کے خلاف انتہائی نازیبا اور طنزیہ پوسٹ شیئر کی گئی، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔ ہیرن گھاٹا سے بی جے پی ایم ایل اے اسیم سرکار نے اس کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا، "سیاسی نظریات مختلف ہو سکتے ہیں، لیکن وہ ایک خاتون ہیں اور ہماری ریاست کی وزیراعلیٰ ہیں۔ ان کے بارے میں ایسی نازیبا باتیں ناقابل برداشت ہیں۔" انہوں نے اس بات پر حیرت جتائی کہ ترنمول کے اپنے کارکنوں نے اس پر احتجاج کیوں نہیں کیا۔رانا گھاٹ جنوبی تنظیم کے ٹی ایم سی نائب صدر چنچل دیوناتھ نے کہا کہ پوسٹ کرنے والا لڑکا ناخواندہ اور نادان ہے۔ تاہم، انہوں نے اسیم سرکار کے بیان کو 'سیاسی بو' قرار دیتے ہوئے تنقید کی کہ جب دلیپ گھوش یا سکانتا مجمدار متنازع بیانات دیتے ہیں، تب بی جے پی رہنما خاموش کیوں رہتے ہیں۔
Source: Social Media
میتا نے ممتا بنرجی کی دی ہوئی ساڑھی پہن کر شادی کی
ایم پی کھگن مرمو اور شنکر گھوش حملے کی زد میں
نیپال کی بدامنی بنگال میں بھی پھیل گئی، لیا گیا بڑا فیصلہ
ممتا کے آتے ہی فوج نے ترنمول اسٹیج کو کھولنا روک دیا
دکان کے سامنے سے پاکستانی نوٹ برآمد ہونے سے سنسنی
آئی پی ایل پر 40فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا