مرشدآباد : بم باندھتے وقت بم پھٹنے سے تین افراد زخمی ہوگئے۔ ان میں سے ایک شدید زخمی ہے۔ آیان شیخ نامی نوجوان کی ٹانگ پر شدید چوٹیں آئیں۔ وہ فی الحال مرشد آباد میڈیکل کالج اسپتال میں زیر علاج ہے۔ مرشد آباد کے رانی نگر تھانے کے نزدیک واقع نذرانہ نبی چوراہے کے علاقے میں اس واقعہ نے سنسنی پیدا کردی ہے۔پولیس اور مقامی ذرائع کے مطابق اتوار کی رات اچانک پورا علاقہ لرز اٹھا۔ پہلے تو مقامی باشندوں نے سوچا کہ کوئی بم دھماکہ ہے۔ وہ خوف کے مارے گھروں سے باہر نہیں نکلے۔ بعد میں انہوں نے چیخنے کی آواز سنی۔ بعد ازاں انہوں نے پانچ چھ افراد کو ایک ساتھ خون آلود حالت میں پڑے دیکھا۔علاقہ بارود کی بو سے بھر گیا۔ مقامی لوگوں نے رانی نگر پولیس اسٹیشن کو اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو نکالا۔ ابتدائی تحقیقات میں پولیس کو پتہ چلا کہ کل رات 5-6 لوگ ایک ساتھ بم باندھ رہے تھے۔ اسی وقت بم پھٹ گیا۔ بم باندھنے کا کام جاری تھا۔ واقعے میں ایک شخص کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔مرشدآباد پولیس ضلع کے ایک اہلکار نے بتایا کہ یہ واقعہ بم باندھتے وقت پیش آیا۔ زخمیوں کا مرشد آباد میڈیکل کالج اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔ رانی نگر تھانے کی پولیس نے اس واقعہ میں تین افراد کو گرفتار بھی کیا ہے۔ گرفتار افراد کو پیر کو عدالت میں پیش کیا جائے گا جس میں سات دن کی پولیس تحویل کی درخواست کی جائے گی۔ رانی نگر تھانے کی پولیس اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ اس میں اور کون کون ملوث ہے
Source: social media
میتا نے ممتا بنرجی کی دی ہوئی ساڑھی پہن کر شادی کی
نیپال کی بدامنی بنگال میں بھی پھیل گئی، لیا گیا بڑا فیصلہ
ممتا کے آتے ہی فوج نے ترنمول اسٹیج کو کھولنا روک دیا
آئی پی ایل پر 40فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا
کلکتہ سمیت ریاست کے 4 اضلاع میں ای ڈی کے چھاپے
دکان کے سامنے سے پاکستانی نوٹ برآمد ہونے سے سنسنی