Bengal

رکنِ پارلیمنٹ جون مالیا کی پہل پر آوارہ کتوں کے لیے جدید شیلٹر ہوم قائم

رکنِ پارلیمنٹ جون مالیا کی پہل پر آوارہ کتوں کے لیے جدید شیلٹر ہوم قائم

جانوروں سے محبت کرنے والوں کے لیے خوشخبری ہے کہ مدنی پور شہر کے بے سہارا آوارہ جانوروں کے علاج اور پناہ کے لیے ایک جدید 'اینیمل شیلٹر ہوم اور ریسکیو سینٹر' تعمیر کیا گیا ہے۔ رکنِ پارلیمنٹ جون مالیا نے اپنا انتخابی وعدہ پورا کرتے ہوئے اس 'ڈریم پروجیکٹ' کا افتتاح کیا۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی تحریک اور مدنی پور کی ایم پی جون مالیا کی کوششوں سے اس جدید ترین جانوروں کے پناہ گاہ اور ریسکیو سینٹر کا آغاز ہوا ہے۔ ایم پی لیڈ فنڈ سے تقریباً 30 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا یہ مرکز مدنی پور میونسپلٹی اور مختلف سماجی تنظیموں کے تعاون سے چلے گا۔2024 کے لوک سبھا انتخابات کے دوران جون مالیا نے اس شیلٹر ہوم کا وعدہ کیا تھا۔ اس منصوبے کو مکمل کر کے انہوں نے مدنی پور کے عوام سے کیا ہوا اپنا عہد نبھا دیا ہے۔

Source: PC- sangbadpratidin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments