Bengal

مودی کے گنگا کے سفر سے ملاح اور اس کا مالک خوش ہوگیا

مودی کے گنگا کے سفر سے ملاح اور اس کا مالک خوش ہوگیا

وزیر اعظم نریندر مودی کے اچانک کولکتہ میں گنگا کے سفر (نوکا وہار) نے کشتی کے ملاح گورنگو اور مالک افتخار کو بے حد خوش اور جذباتی کر دیا۔ کشتی ران گورنگو بسواس اس تجربے سے انتہائی مسرور ہیں۔ انہوں نے کہا، "مجھے ایسا لگ رہا ہے جیسے میں کوئی خواب دیکھ رہا ہوں۔ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ وزیر اعظم میری کشتی میں سوار ہوں گے۔"سفر کے بعد مودی جی نے گورنگو کو گلے لگایا۔ ملاح نے بتایا کہ وزیر اعظم اپنا کیمرہ ساتھ لائے تھے اور بیچ گنگا میں تصویریں کھینچ رہے تھے۔ انہوں نے گورنگو سے اس کا نام بھی پوچھا۔ کشتی کے مالک محمد افتخار احمد کو سفر شروع ہونے سے محض پانچ منٹ پہلے معلوم ہوا کہ ان کی کشتی وزیر اعظم کے لیے کرائے پر لی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مودی جی نے انہیں پیغام دیا کہ "سب کو خلوص کے ساتھ مل جل کر رہنا چاہیے۔ جمعہ کے شیڈول میں اس سفر کا ذکر نہیں تھا۔ مودی جی نے سوشل میڈیا پر ہاوڑہ پل اور ودیا ساگر سیتو کے پس منظر میں اپنی تصاویر شیئر کیں، جہاں وہ دھوپ کا چشمہ لگائے تصویریں کھینچتے نظر آئے۔وزیر اعظم جمعرات کو مغربی بنگال پہنچے تھے، جہاں انہوں نے متھرا پور اور کرشن نگر میں جلسے اور ہاوڑہ میں روڈ شو کیا۔ جمعہ کو پانی ہاٹی میں ان کا جلسہ ہے، جس سے قبل انہوں نے گنگا کی سیر کی۔ وزیر اعظم نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ اس سفر کے دوران انہیں کشتی کے سواروں اور صبح کی سیر کرنے والوں سے ملنے کا موقع ملا، جو ان کے لیے ایک خوشگوار تجربہ رہا۔

Source: PC-anandabazar

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments