مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ہندی دیوس کے موقع پر ملک کے عوام کو مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ ان کی حکومت تمام زبانوں کا احترام کرتی ہے اور ہندی کے فروغ کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔ محترمہ بنرجی نے اتوار کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا، "آج ہندی دیوس ہے۔ اس موقع پر تمام ہندی بولنے والے بھائی بہنوں کو میری دلی نیک خواہشات۔ ہر سال ہم عقیدت کے ساتھ ہندی دیوس مناتے ہیں۔ ہم سبھی زبانوں کے تئیں احترام رکھتے ہیں۔" انہوں نے کہا، "اس حوالے سے اگر بات کروں تو 2011 کے بعد سے ریاست میں ہندی بولنے والے لوگوں کی ترقی کے لیے ہم نے کئی اہم اقدامات کیے ہیں۔ جن علاقوں میں 10 فیصد سے زیادہ لوگ ہندی زبان بولتے ہیں، وہاں ہندی کو سرکاری زبان کا درجہ دیا گیا ہے۔ ہم نے سنتھالی، کُرُکھ، کُڑمَالی، نیپالی، اُردو، راج ونشی، کامتاپوری، اُڑیہ، پنجابی، تیلگو زبانوں کو بھی سرکاری زبان کے طور پر تسلیم کیا ہے۔ سادری زبان کی ترقی کے لیے بھی ہم سرگرم ہیں۔" وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہندی زبان کے فروغ کے لیے ہندی اکیڈمی قائم کی گئی ہے۔ تعلیم کے شعبے میں ہاوڑہ میں ہندی یونیورسٹی کی بنیاد رکھی گئی ہے۔ بَانارہاٹ اور نکسلباڑی میں ہندی میڈیم ڈگری کالج کھولے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ کئی کالجوں میں ہندی میں پوسٹ گریجویٹ کورس شروع کیے گئے ہیں۔ ہائر سیکنڈری کے سوالنامے اب ہندی میں بھی دستیاب ہیں۔ رَویندر مکت ودیالیہ کے طلبہ ہندی زبان میں میٹرک امتحان دے پا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غیر منظم شعبے میں کام کرنے والے ہندی بولنے والے لوگوں سمیت دیگر افراد کے لیے مفت سماجی تحفظ اسکیمیں شروع کی گئی ہیں۔ گنگا ساگر میلے کے پیش نظر اس علاقے میں اعلیٰ معیار کا بنیادی ڈھانچہ تیار کیا گیا ہے۔ ہندی بولنے والی برادری کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے ریاستی حکومت نے چھٹھ پوجا کے موقع پر دو دن کی سرکاری چھٹی کا اعلان کیا ہے۔ ہندی دیوس پر میری جانب سے نیک تمنائیں قبول کریں۔
Source: uni urdu news service
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی

راہل گاندھی کو یاد دلاتے ہوئے شوبھندو نے ممتا کے خلاف قانونی کارروائی کا انتباہ دیا
بھارتی فوج کے پاس کس قسم کے ٹرک ہیں، کیا آپ جانتے ہیں؟