بیربھوم، 20 اپریل:مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے وزیر اعظم نریندر مودی کے جھارگرام میں سڑک کنارے ایک اسٹال پر جھال موری کھاتے ہوئے نظر آنے کے ایک دن بعد الزام لگایا ہے کہ یہ واقعہ انتخابی مہم کے تحت رچی گئی ایک "من گھڑت کہانی" تھی۔ ممتا بنرجی نے پیر کے روز ضلع بیربھوم کے مرارئی میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم پر انتخابات کے دوران ڈرامہ کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ مندر کے دورے سے لے کر عوامی حرکات تک، ان کے ایسے اقدامات ووٹروں کو متاثر کرنے کے مقصد سے کیے جاتے ہیں۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ جھال موری (مصالحہ دار چاول سے تیار کردہ ناشتہ) ایس پی جی اہلکاروں نے تیار کی تھی اور منظر کو ریکارڈ کرنے کے لیے اسٹال پر پہلے سے کیمرے نصب کیے گئے تھے ۔ ممتا بنرجی نے کہا، "مجھے معلوم ہے کہ وہ ہر انتخاب میں ایسے ہی حربے اپناتے ہیں۔ اب وہ سڑک کنارے دکاندار سے جھال موری کھا کر مقامی لوگوں کا دل جیتنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کیا ان کے پاس 10 روپے کا نوٹ بھی ہوتا ہے ؟ پھر بھی ہم نے انہیں دکاندار کو 10 روپے دیتے دیکھا۔" قابلِ ذکر ہے کہ جھارگرام کے راج کالج موڑ پر واقع سواپن لال کی جھال موری کی دکان وزیر اعظم کے دورے کے بعد قومی سطح پر زیرِ بحث آ گئی۔ دکان کے مالک بکرم شا نے بتایا کہ وزیر اعظم نے ان سے کئی منٹ تک گفتگو کی اور ان کے خاندان اور کاروبار کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔بکرم شا نے صحافیوں سے کہا، "وزیر اعظم کے اس رویے سے میں بہت متاثر ہوا ہوں۔ انہوں نے جھال موری کھانے کے بعد مجھے 10 روپے دیے ۔" اس کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی نے وزیر اعظم مودی اور سڑک کنارے جھال موری فروش کے درمیان ہونے والی گفتگو کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر جاری کیں۔
Source: UNI NEWS
میتا نے ممتا بنرجی کی دی ہوئی ساڑھی پہن کر شادی کی
دھند کی وجہ سے موٹر سائیکل اور وین کی آمنے سامنے ٹکر ا گئی!2ہلاک
نندی گرام میں یوم شہدا کے موقع پر شوبھندوادھیکاری راستے میں
ایم پی کھگن مرمو اور شنکر گھوش حملے کی زد میں
ممتا کے آتے ہی فوج نے ترنمول اسٹیج کو کھولنا روک دیا
نیپال کی بدامنی بنگال میں بھی پھیل گئی، لیا گیا بڑا فیصلہ