Kolkata

ممتا بنرجی نے بنگالی سیاحوں سے کشمیر کی سیر کرنے کی اپیل کی

ممتا بنرجی نے بنگالی سیاحوں سے کشمیر کی سیر کرنے کی اپیل کی

کلکتہ، 10 جولائی : پہلگام حملے کے بعد سیاحت میں کمی کا سامنا کر رہے جموں و کشمیر کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بنگالی سیاحوں سے اپیل کی کہ وہ کشمیر کا سفر کریں۔ ان کے ساتھ جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ بھی موجود تھے ، جنہوں نے آج شام ریاستی سکریٹریٹ "نبنا " میں اپنی بنگال ہم منصب سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا، "میں پوجا کے بعد کشمیر جانے کی کوشش کروں گی۔ ہماری حکومت کشمیر کی ہر ممکن مدد کے لیے تیار ہے ۔ ہمارے سیاحوں کو کشمیر جانا چاہیے ، ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔" مرکزی حکومت سے سیاحوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کی اپیل کرتے ہوئے محترمہ بنرجی نے کہا، "حکومت ہند کو ایسے اقدامات کرنے چاہئیں تاکہ زیادہ سے زیادہ سیاح جموں و کشمیر جا سکیں۔ سرحد کی حفاظت مرکز کے ہاتھ میں ہے ، اس لیے انہیں ضروری اقدامات کرنے چاہئیں۔ اگر ضرورت ہو تو انہیں عمر عبداللہ سے بات کرنی چاہیے اور مناسب کارروائی کرنی چاہیے ۔" ایک سیاحت اور سفری پروگرام میں شرکت کے لیے کلکتہ آئے عمر عبداللہ نے شام کو محترمہ بنرجی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا، "بنگال سے آئے ہوئے وفد نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی اور ان کی شکایات اور خدشات کو سنا۔ میں وفد بھیجنے پر دیدی (ممتا بنرجی) کا شکر گزار ہوں۔" انہوں نے مزید کہا، "میں چاہتا ہوں کہ مغربی بنگال اور جموں و کشمیر مستقبل میں تجارت اور سیاحت کے شعبے میں شانہ بشانہ کام کریں۔ اسی لیے میں نے دیدی کو کشمیر آنے کی دعوت دی ہے ۔" اس سے پہلے کولکاتا میں منعقدہ ایک سیاحت اور سفر سے متعلق پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے مسٹر عمر عبداللہ نے موجود لوگوں کو یقین دلایا کہ جموں و کشمیر کی صورتحال میں کافی بہتری آئی ہے اور انہوں نے مغربی بنگال کے عوام کو اس خطے کا دورہ کرنے کی دل سے دعوت دی۔ مسٹر عبداللہ نے کہا، "2025 ہمارے لیے آسان سال نہیں رہا۔ اس سال کو دو حصوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے [؟] پہلگام حملے سے پہلے اور بعد میں۔ لیکن ہم سب دیکھ رہے ہیں کہ جموں و کشمیر میں سیاحت دوبارہ فروغ پا رہی ہے ۔ یہ امید کا پیغام ہے ۔" انہوں نے مزید کہا، "امر ناتھ یاترا بھی جاری ہے اور جموں و کشمیر کے لیے براہ راست پروازوں کی تعداد میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔" سکیورٹی سے متعلق خدشات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے زور دے کر کہا کہ سیاحوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے جامع حفاظتی اقدامات نافذ کیے گئے ہیں۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments