Bengal

مغربی بنگال میں دسویں بورڈ اور تمل ناڈو میں بارہویں بورڈ کے نتائج جاری، بنگال میں ابھیروپ بھدرا بنے ٹاپر

مغربی بنگال میں دسویں بورڈ اور تمل ناڈو میں بارہویں بورڈ کے نتائج جاری، بنگال میں ابھیروپ بھدرا بنے ٹاپر

مغربی بنگال بورڈ کی دسویں اور تمل ناڈو بورڈ کی بارہویں جماعت کے نتائج جاری کر دیے گئے ہیں۔ دونوں ریاستوں میں اس سال بھی طلبا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ مغربی بنگال بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (ڈبلیو بی بی ایس ای) نے جہاں دسویں جماعت کا نتیجہ جاری کیا، وہیں تمل ناڈو ڈائریکٹوریٹ آف گورنمنٹ ایگزامینیشنز (ٹی این ڈی جی ای) نے بارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان کیا۔ یہ بھی پڑھیں : بہار بورڈ 10ویں کے نتائج کا اعلان: جموئی کی پشپانجلی اور ویشالی کی صبرین پروین نے کیا ٹاپ مغربی بنگال بورڈ دسویں کے امتحان میں اس سال مجموعی طور پر 86.83 فیصد طلبا کامیاب ہوئے، جو گزشتہ سال کے 86.56 فیصد سے کچھ زیادہ ہے۔ کلیمپونگ ضلع 95.10 فیصد کامیابی کے ساتھ سرفہرست رہا، جبکہ کولکاتا 92.31 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔ ریاست بھر کے 19 اضلاع سے 131 طلبا نے ٹاپ 10 میرٹ لسٹ میں جگہ بنائی، جن میں 103 طلبا اور 28 طالبات شامل ہیں۔ اتر دیناج پور کے ابھیروپ بھدرا نے 698 نمبر حاصل کر ریاست میں پہلا مقام حاصل کیا۔ انہوں نے 99.71 فیصد نمبر حاصل کیے۔ بیر بھوم کے پریہ توش مکھرجی 696 نمبر کے ساتھ دوسرے مقام پر رہے۔ اس کے علاوہ انکن کمار جنا اور مینک منڈل سمیت 3 طلبا مشترکہ طور پر تیسرے مقام پر رہے۔ یہ بھی پڑھیں : جھارکھنڈ بورڈ: یوٹیوب اور سیلف اسٹڈی سے بارہویں کی ٹاپر بنیں راشدہ ناز، بغیر کوچنگ 500 میں 489 نمبر کیے حاصل دوسری طرف تمل ناڈو بورڈ بارہویں جماعت کے نتائج میں اس سال مجموعی کامیابی کی شرح 95.20 فیصد رہی۔ طالبات نے ایک بار پھر طلبا کے مقابلے بہتر کارکردگی دکھائی۔ طالبات کا کامیابی فیصد 97 رہا، جبکہ طلبا کا کامیابی فیصد 93.19 درج کیا گیا۔ تمل ناڈو بورڈ کی بارہویں جماعت کے امتحانات 2 مارچ سے 26 مارچ 2026 کے درمیان منعقد کیے گئے تھے۔ اس امتحان میں تقریباً 8.27 لاکھ طلبا شریک ہوئے تھے، جن میں مستقل اور پرائیویٹ دونوں طرح کے امیدوار شامل تھے۔ امتحانات روزانہ صبح 10 بجے سے دوپہر 1 بجے تک ایک ہی شفٹ میں منعقد کیے گئے تھے۔ بورڈ نے واضح کیا ہے کہ جو طلبا امتحان میں ناکام ہوئے ہیں، ان کے لیے سپلیمنٹری امتحان لازمی ہوگا، جس کی تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔ گزشتہ برس سپلیمنٹری امتحانات 25 جون سے 2 جولائی کے درمیان ہوئے تھے۔ بہرحال، 2025 میں تمل ناڈو بورڈ نے 8 مئی کو درجہ بارہویں کا نتیجہ جاری کیا تھا، جبکہ امتحان 2 مارچ سے 25 مارچ تک منعقد کیے گئے تھے۔ گزشتہ سال پاس ہونے والے طلبا کا فیصد 95.03 تھا، جبکہ مجموعی طور پر 7 لاکھ 92 ہزار 494 طلبا امتحان میں شامل ہوئے تھے۔ پاس ہونے والے طلبا کی تعداد 7 لاکھ 53 ہزار 142 تھی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments