نئی دہلی، 02 مئی : الیکشن کمیشن نے مغربی بنگال کے فالٹا اسمبلی حلقہ میں ووٹنگ کے دوران بے ضابطگیوں اور تشدد کی شکایات کی جانچ کے بعد وہاں کے تمام پولنگ اسٹیشنوں پر 21 مئی کو دوبارہ پولنگ کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔کمیشن کے ترجمان نے ہفتہ کو بتایا کہ فالٹا اسمبلی (144) حلقہ کے تمام 285 پولنگ اسٹیشنوں پر 21 مئی کو صبح 07:00 بجے سے شام 18:00 بجے تک ووٹ ڈالے جائیں گے اور ووٹوں کی گنتی 24 مئی کو کی جائے گی۔ گزشتہ 29 اپریل کو فالٹا اسمبلی حلقہ کے بڑی تعداد میں پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹنگ کے دوران سنگین انتخابی جرائم اور جمہوری عمل کی خلاف ورزی کے پیش نظر الیکشن کمیشن نے پورے اسمبلی حلقہ میں دوبارہ پولنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔ کمیشن نے مغربی بنگال کے چیف الیکٹورل آفیسر کو ہدایات جاری کی ہیں کہ اسسٹنٹ پولنگ اسٹیشنوں سمیت تمام 285 پولنگ اسٹیشنوں پر نئے سرے سے ووٹنگ کرائی جائے ۔
Source: UNI NEWS
میتا نے ممتا بنرجی کی دی ہوئی ساڑھی پہن کر شادی کی
نندی گرام میں یوم شہدا کے موقع پر شوبھندوادھیکاری راستے میں
دھند کی وجہ سے موٹر سائیکل اور وین کی آمنے سامنے ٹکر ا گئی!2ہلاک
ممتا کے آتے ہی فوج نے ترنمول اسٹیج کو کھولنا روک دیا
ایم پی کھگن مرمو اور شنکر گھوش حملے کی زد میں
نیپال کی بدامنی بنگال میں بھی پھیل گئی، لیا گیا بڑا فیصلہ