Bengal

مجھے بولنے کی اجازت نہیں دی گئی'، وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے نیتی آیوگ کی میٹنگ سے احتجاجاً واک آﺅٹ کیا

مجھے بولنے کی اجازت نہیں دی گئی'، وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے نیتی آیوگ کی میٹنگ سے احتجاجاً واک آﺅٹ کیا

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ہفتہ کو راشٹرپتی بھون میں وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں نیتی آیوگ کے اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔ میٹنگ سے واک آﺅٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے پانچ منٹ بھی بولنے نہیں دیا گیا۔ مائیک بند کرکے میری توہین کی گئی ہے۔اپوزیشن اتحاد "انڈیا" کے سات وزرائے اعلیٰ نے مرکزی بجٹ میں محرومی کا حوالہ دیتے ہوئے اجلاس کا بائیکاٹ کیا، لیکن بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی ہفتے کی صبح رائسینا میں نظر آئیں۔ لیکن میٹنگ سے نکلنے کے فوراً بعد انہوں نے راشٹرپتی بھون کے باہر کہا، ”جب کہ دوسروں کو 20 منٹ سے زیادہ بولنے کا موقع دیا گیا، مجھے پانچ منٹ تک بولنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ اس سے پہلے مائیک بند کر دیا گیا تھا۔ میں اس محرومی پر احتجاجاً اجلاس چھوڑ کر آئی ہوں

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments