کولکاتہ، 21 دسمبر:مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے نئی سیاسی پارٹی کا اعلان کرنے سے ایک دن قبل ترنمول کانگریس کے معطل ایم ایل اے ہمایوں کبیر نے اتوار کے روز کہا کہ ان کی پارٹی کا نشان ٹیبل، گلاب یا ناریل کا درخت ہو سکتا ہے ۔ بھرت پور اسمبلی حلقہ کے ایم ایل اے مسٹر ہمایوں کبیر ریجی نگر میں مجوزہ بابری مسجد کے ماڈل والی جگہ پر حتمی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے پہنچے تھے ۔ انھوں نے کہا کہ انھیں میٹنگ کے لیے پولیس کی تمام اجازتیں مل گئی ہیں، اور ان کے حامی پیر کی صبح سے ہی پہنچنا شروع کر دیں گے ۔ مسٹر ہمایوں کبیر نے کہا، "فی الحال، ہمارا فارمولہ یہ ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) کے ساتھ تین سیٹیں، ایک سیٹ انڈین سیکولر فرنٹ (آئی ایس ایف) کے ساتھ، اور نو سیٹیں ادھیر رنجن چودھری کی قیادت والی کانگریس کے ساتھ، اگر وہ راضی ہوں۔ بصورت دیگر، ہماری پارٹی تنہا الیکشن لڑے گی اور تمام 30 سیٹیں جیتے گی۔" مسٹر ہمایوں کبیر نے کہا کہ ان کی پارٹی کا انتخابی نشان "ٹیبل،" "گلاب" یا "ناریل کا درخت" ہو گا، اس پر منحصر ہے کہ الیکشن کمیشن کون سا نشان مختص کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے لیے ٹیبل کا نشان میری پہلی پسند ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی پارٹی مغربی بنگال میں اگلی حکومت بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ مرشد آباد میں کل 30 سیٹیں ہیں، جس کے لیے وہ سی پی آئی (ایم)، آئی ایس ایف، اور کانگریس کے ساتھ اتحاد پر غور کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی کل 182 سیٹوں پر الیکشن لڑے گی۔ اگر ضرورت پڑی تو وہ ریاست بھر کی تمام 294 سیٹوں پر امیدوار کھڑے کریں گے ۔ ہمایوں کبیر نے کہا، "ہم مرشد آباد کے لیے تاریخ رقم کرنے جا رہے ہیں، جہاں 2026 کے انتخابات میں ٹی ایم سی کا صفایا ہو جائے گا۔" انہوں نے کہا، "میں 22 دسمبر کو ایک نئی سیاسی پارٹی کا اعلان کروں گا۔ میں اس دن 75 رکنی ریاستی کمیٹی کا اعلان کروں گا، جس میں مرشد آباد ضلع صدر شامل ہوں گے ۔ اس کے بعد میں فیصلہ کروں گا کہ میں کس پارٹی کے ساتھ اتحاد کروں گا۔" مسٹر ہمایوں کبیر نے مغربی بنگال کے اقلیتی اکثریت والے ضلع مرشد آباد کے ریجی نگر میں 6 دسمبر کو بابری مسجد کے ماڈل کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد ایک نئی پارٹی بنانے کا فیصلہ کیا۔ بابری مسجد کی مجوزہ جگہ کے قریب کئی دکانداروں نے 10 روپے فی اینٹ کے حساب سے اینٹیں بیچنا شروع کر دیں۔ کبیر کے مطابق، سائٹ پر آنے والے لوگ مسجد کی تعمیر کے لیے اینٹیں خرید رہے ہیں اور عطیہ کر رہے ہیں۔ اینٹوں کے ڈھیر قریبی دھان کے کھیت میں رکھے گئے ہیں جہاں فروری کے بعد تعمیر شروع ہو جائے گی۔ اس دوران شاہراہ پر نئی سیاسی جماعت کا اعلان کرنے والے پوسٹر اور بینر نظر آ رہے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ ترنمول کانگریس نے مسٹر ہمایوں کبیر کو مرشد آباد میں بابری مسجد کی تعمیر کا اعلان کرنے کے بعد 4 دسمبر کو پارٹی سے معطل کر دیا تھا۔
Source: uni news
میتا نے ممتا بنرجی کی دی ہوئی ساڑھی پہن کر شادی کی
ایم پی کھگن مرمو اور شنکر گھوش حملے کی زد میں
نیپال کی بدامنی بنگال میں بھی پھیل گئی، لیا گیا بڑا فیصلہ
ممتا کے آتے ہی فوج نے ترنمول اسٹیج کو کھولنا روک دیا
آئی پی ایل پر 40فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا
دکان کے سامنے سے پاکستانی نوٹ برآمد ہونے سے سنسنی