Bengal

مین ہول کی صفائی کے دوران ایک ٹھیکہ مزدور ہلاک ہو گیا

مین ہول کی صفائی کے دوران ایک ٹھیکہ مزدور ہلاک ہو گیا

ہوگلی کے علاقے سری رام پور میونسپلٹی کے وارڈ نمبر 12 میں جمعرات کو مین ہول کی صفائی کے دوران ایک ٹھیکہ مزدور ہلاک ہو گیا، جبکہ اس کے دو دیگر ساتھی بیمار ہو گئے۔ فائر بریگیڈ اور مقامی لوگوں نے تینوں کو نکال کر سری رام پور والز ہسپتال پہنچایا، جہاں ڈاکٹروں نے ایک مزدور کو مردہ قرار دے دیا۔متوفی کی شناخت 34 سالہ شیخ مصطفیٰ کے طور پر ہوئی ہے، جو مہیش تلا تھانہ علاقے کا رہائشی تھا۔ دیگر دو بیمار مزدوروں کا علاج جاری ہے۔مقامی باشندوں کے مطابق، سری رام پور کی رام سیتا لین میں کے ایم ڈی اے کے واٹر پروجیکٹ کے تحت زیرِ زمین نالوں کی صفائی کا کام چل رہا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کام کے دوران پہلے ایک مزدور کی طبیعت خراب ہوئی، جسے بچانے کی کوشش میں مزید دو مزدور بھی بے ہوش ہو گئے۔ سری رام پور میونسپلٹی کے چیئرمین گریدھاری ساہا نے اس واقعے کو انتہائی افسوسناک قرار دیا ہے۔

Source: PC- anandabazar

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments