بہار کے نوادہ ضلع کے روہ تھانہ علاقے کے تحت پرانی بازار میں ہفتہ کی رات رام نومی جلوس کے وقت کچھ شرپسند عناصر کے درمیان جھڑپ ہوگئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے بڑے تنازع کی شکل اختیار کرلی۔ اس دوران کچھ لوگوں کی طرف سے پتھربازی شروع کردی گئی جس سے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ واردات کے بعد علاقے میں بھاری پولیس نفری تعینات کردی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہفتہ کی رات روہ کے بلاک ہیڈ کوارٹر میں رام نومی کے موقع پر جلوس نکالا جا رہا تھا۔ اس دوران جلوس کا راستہ نچلی بازار سے درگا استھان تک تھا۔ جب جلوس بازار سے گزر رہا تھا تبھی جامع مسجد کے قریب ایک گلی سے شرپسند عناصر نے جلوس پر پتھراؤ کردیا جس سے افراتفری مچ گئی۔ وہاں پر موجود تھانہ انچارج راہل ابھیشیک نے صورتحال پر قابو پانے کی کوشش کی لیکن حالات بے قابو ہوگئے۔ پولیس اہلکاروں کی دانشمندی سے کچھ دیر بعد حالات پرسکون ہو گئے۔ اس کے بعد پولیس اہلکار وہاں سے جلوس کو آگے بڑھانے میں مصروف ہوگئے۔ اسی دوران ایک بار پھر پتھراؤ ہونے لگا جس کی وجہ سے جلوس میں شامل کچھ لوگ زخمی ہوگئے۔ انہیں فوری طور پر روہ کے پرائمری ہیلتھ سینٹر لے جایا گیا اور ابتدائی طبی امداد کے بعد وہاں سے چھٹی دے دی گئی۔ اس کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے کچھ شرپسندوں نے سڑک کے کنارے لگے ایک ٹھیلے میں آگ لگا دی، جس سے صورتحال مزید خراب ہوگئی۔ تاہم پولیس نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے فائر بریگیڈ کو بلایا جس نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی پی او صدر-1 ہلاس کمار اور دیگر اعلیٰ افسران جائے وقوعہ پر پہنچے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ حکام نے علاقے کا معائنہ کیا اور حالات کو قابو میں لانے کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔ اس سلسلے میں پولیس اورانتظامیہ قریبی رہائشیوں سے پوچھ گچھ کر رہی ہے اور واقعے میں ملوث سماج دشمن عناصر کی شناخت کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر دستیاب ویڈیو شواہد کی جانچ کر رہی ہے۔ انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ شرپسندوں کو کسی صورت بخشا نہیں جائے گا اور ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ فی الحال علاقے میں حالات معمول پر بتائے جا رہے ہیں تاہم احتیاط کے طور پر جائے وقوعہ پر اضافی پولیس فورس تعینات کر دی گئی ہے۔ انتظامیہ عوام سے امن برقرار رکھنے اور افواہوں پر توجہ نہ دینے کی اپیل کر رہی ہے۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات