Bengal

ممتا بنرجی کو تمل ناڈو میںکانگریس اور اسٹالن کی جیت پر شک کااظہار کیا

ممتا بنرجی کو تمل ناڈو میںکانگریس اور اسٹالن کی جیت پر شک کااظہار کیا

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے پیر کے روز الیکشن کمیشن، کانگریس اور ڈی ایم کے سربراہ ایم کے اسٹالن کے درمیان مبینہ ”خفیہ مفاہمت“ پر سنگین سوالات اٹھائے ہیں۔ مغربی بنگال میں انتخابی گہما گہمی کے درمیان ممتا بنرجی کا یہ بیان سیاسی حلقوں میں کافی اہمیت اختیار کر گیا ہے، کیونکہ اسٹالن اور ممتا کو عام طور پر ’انڈیا‘ اتحاد کے قریبی ساتھیوں کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ممتا بنرجی نے براہ راست ایم کے اسٹالن کا نام لیتے ہوئے سوال کیا کہ کیا الیکشن کمیشن کی ان کے ساتھ کوئی ’انڈر اسٹینڈنگ‘ ہے۔ ”آپ نے سب کو تمل ناڈو بھیج دیا ہے! تمل ناڈو سے اتنی محبت! یقیناً اندر ہی اندر کانگریس اور اسٹالن کے ساتھ کوئی سمجھوتہ ہوا ہے۔“ممتا بنرجی مغربی بنگال سے آئی اے ایس اور آئی پی ایس افسران کو مبصر بنا کر دوسرے ریاستوں میں بھیجے جانے کے سخت خلاف ہیں۔ ان کا دعویٰ ہے کہ پانچ ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں انتخابات ہو رہے ہیں، لیکن نشانہ صرف بنگال کو بنایا جا رہا ہے۔کل 510 افسران کو مبصر کے طور پر ہٹایا گیا، جن میں سے تقریباً 500 صرف مغربی بنگال سے ہیں، جبکہ باقی چار ریاستوں سے صرف 10 افسران لیے گئے ہیں۔ممتا نے سوال اٹھایا، ”کیا آپ کو لگتا ہے کہ مدھیہ پردیش اور اتر پردیش سے آکر بیرونی لوگ یہاں ووٹنگ کروائیں گے؟“ کولکتہ کے سابق پولیس کمشنر سپرتیم سرکار کو تمل ناڈو بھیجے جانے پر ممتا نے جذباتی انداز میں کہا کہ ”سپرتیم سرکار، جن کے دو معذور بچے ہیں، انہیں آپ نے تمل ناڈو بھیج دیا! آپ کو شرم نہیں آتی؟ آپ نے مغربی بنگال کے تمام افسران کو نکال کر تمل ناڈو بھیج دیا ہے۔“

Source: PC-sangbadpratidin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments