مالدہ 3نومبر:مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی مالدہ اور مرشد آباد اضلاع میں انتخابی فہرستوں کی خصوصی گہری نظر ثانی (SIR) کی الیکشن کمیشن کی جاری مشق کے خلاف ریلی نکالی۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ بنگلہ دیش کی سرحد کے ساتھ خاندانوں کو ڈرانے کے لیے نظرثانی مہم کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔بنگال میں اگلے سال اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ تاہم، ممتا بنرجی نے مالدہ میں ایک میٹنگ سے کہا کہ وہ ووٹ مانگنے نہیں آئیں۔ وہ لوگوں کے ساتھ کھڑا ہونے آئی ہیں۔ آپ کے ذہن میں جو پریشانیاں ہیں، ان کو دور کرنے آئی ہوں۔ آپ آرام سے رہیں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ زندگی بھر کے لیے لکشمی بھنڈار رہے گا۔ممتابنرجی نے ایس آئی آر کے عمل کو لے کر الیکشن کمیشن پر حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ SIR جلد بازی میں شروع کیا گیا ہے۔ ممتا بنرجی نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ پر سازش کا الزام لگایا۔امیت شاہ نے SIR کیا ہے۔ عظیم کام دھوکہ دہی سے نہیں ہوتا ہے۔اس کے بعد وزیر اعلیٰ نے ریاست کے لوگوں کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ”کسی کو حراستی کیمپوں میں نہیں جانا پڑے گا، کسی کا نام نہیں کٹے گا، آپ خوفزدہ نہ ہوں۔ممتا بنرجی نے ریاست کے لوگوں سے کہا، ایس آئی آر میں فارم بھریں۔ میں مہاجر مزدوروں سے بھی کہہ رہیہوں کہ وہ فارم بھریں۔
Source: PC- tv9bangla
میتا نے ممتا بنرجی کی دی ہوئی ساڑھی پہن کر شادی کی
ایم پی کھگن مرمو اور شنکر گھوش حملے کی زد میں
نیپال کی بدامنی بنگال میں بھی پھیل گئی، لیا گیا بڑا فیصلہ
ممتا کے آتے ہی فوج نے ترنمول اسٹیج کو کھولنا روک دیا
آئی پی ایل پر 40فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا
دکان کے سامنے سے پاکستانی نوٹ برآمد ہونے سے سنسنی