Bengal

مالدہ میں این آءاے نے تین مسلم نوجوانوں کو گرفتار کیا

مالدہ میں این آءاے نے تین مسلم نوجوانوں کو گرفتار کیا

مالدہ کے موتھاباری واقعہ میں نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے کل تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ایک آئی ایس ایف لیڈر کے بعد اب دو کانگریس لیڈروں کو گرفتار کیا گیا ہے، جن کے نام شاہادت حسین اور آصف شیخ ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق، اتوار کو مالدہ کے ان دو کانگریس لیڈروں کو پوچھ گچھ کے لیے بلایا گیا تھا۔ ان کے بیانات میں تضاد پائے جانے کے بعد دونوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ اس سے قبل غلام ربانی نامی شخص کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ یہاں تک کہ موتھاباری اسمبلی حلقہ کے کانگریس امیدوار صائم چودھری سے بھی این آئی اے نے طویل پوچھ گچھ کی، تاہم بعد میں انہیں چھوڑ دیا گیا۔ مالدہ کے موتھاباری میں ایس آئی آر کے کام کے دوران ججوں کو محصور کرنے کے واقعے میں سپریم کورٹ کی ہدایت پر این آئی اے نے کولکتہ کی خصوصی سی بی آئی عدالت میں 12 ایف آئی آر درج کی ہیں۔ این آئی اے ذرائع کے مطابق، یہ مقدمات بھارتیہ نیائے سنہتا کی دفعات کے تحت اقدام قتل، ناجائز طور پر قید کرنے، غیر قانونی اجتماع، غیر قانونی ہجوم کو ہٹانے کے دوران سرکاری ملازمین پر حملہ، سرکاری کام میں رکاوٹ ڈالنے، سرکاری احکامات کی خلاف ورزی، سرکاری ملازم پر تشدد، سرکاری املاک کی توڑ پھوڑ، مجرمانہ دھمکی اور طویل عرصے تک نیشنل ہائی وے بلاک کرنے کے الزامات میں درج کیے گئے ہیں۔

Source: PC-anandabazar

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments