Bengal

مالدہ میں بی ایل او کی موت سے اٹھے سوالات

مالدہ میں بی ایل او کی موت سے اٹھے سوالات

کولکاتا19فروری :مغربی بنگال میں (اسپیشل انکوائری رپورٹ) کے عمل کے دوران ایک بار پھر ایک (بوتھ لیول آفیسر) کی موت کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے، جس کے بعد انتخابی ڈیوٹی کے دباو پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ محمد انیکول عالم (عمر 54 سال)، جو کالیا چک ہائی اسکول میں اسسٹنٹ ٹیچر تھے اور سوجاپور کے رہائشی تھے۔وہ سوجاپور ریجن کے بوتھ نمبر 144 کے بی ایل او کے طور پر تعینات تھے۔اہل خانہ کے مطابق، بدھ کو 44 افراد کے ایس آئی آر فارم واپس آئے تھے، جن میں ان کا اپنا فارم بھی شامل تھا۔ بدھ کی صبح سینے میں درد محسوس ہونے پر انہوں نے ابتدائی علاج کروایا اور پھر کام کے سلسلے میں بی ڈی او آفس چلے گئے۔ وہاں سے واپسی پر ان کی طبیعت مزید بگڑ گئی اور ہسپتال لے جانے پر ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔متوفی کے بیٹے نے روتے ہوئے الیکشن کمیشن پر سنگین الزامات لگائے۔"میرے والد ایک استاد تھے۔ میری والدہ کے دل کے دو آپریشن ہو چکے ہیں، گھر کی تمام ذمہ داریاں اور دباو والد پر تھا۔ مجھے نہیں معلوم کہ ان حالات میں بھی انہیں بی ایل او کا کام کیوں دیا گیا۔ وہ کئی دنوں سے کھانسی اور سینے میں درد کی شکایت کر رہے تھے۔ الیکشن کمیشن نے ان پر ظلم کیا۔ میں دعا کرتا ہوں کہ کسی اور کے ماں باپ کے ساتھ ایسا نہ ہو۔" بنگال میں اس سے قبل بھی کئی بی ایل او افسران کی موت ہو چکی ہے، جس پر حکمراں جماعت ترنمول کانگریس نے شدید احتجاج کیا تھا۔ اس تازہ واقعے نے ایک بار پھر سیاسی درجہ حرارت بڑھا دیا ہے اور انتخابی عمل کے دوران ملازمین پر کام کے بوجھ اور ذہنی تناو کی بحث کو چھیڑ دیا ہے۔

Source: PC- tv9bangla

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments