Bengal

مالدہ: کپڑے پھیلانے پر دو دیورانی جٹھانی کے درمیان جھگڑا، انجام اتنا ہولناک ہوگا کسی نے سوچا بھی نہ تھا

مالدہ: کپڑے پھیلانے پر دو دیورانی جٹھانی کے درمیان جھگڑا، انجام اتنا ہولناک ہوگا کسی نے سوچا بھی نہ تھا

مالدہ: دیوار پر کپڑے پھیلانے کو لے کر دو جٹھانیوں کے درمیان تنازع شروع ہوا، جو دیکھتے ہی دیکھتے قتل و غارت تک جا پہنچا۔ الزام ہے کہ بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو بانس سے پیٹ پیٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ اس واقعے نے مالدہ کے ہریش چندر پور علاقے میں کہرام مچا دیا ہے۔ مقتول کی شناخت 36 سالہ نورالاسلام کے طور پر ہوئی ہے، جبکہ ملزم بڑا بھائی حفظ الرحمن واقعے کے بعد سے مفرور ہے۔ مقتول کی بیوہ نے ملزم کے لیے سخت سزا کا مطالبہ کیا ہے۔ نورالاسلام ہریش چندر پور تھانہ کے سلطان نگر گرام پنچایت کے ناناراہی علاقے کا رہائشی تھا۔ بتایا گیا ہے کہ دیوار پر کپڑے سکھانے کے معاملے پر نورالاسلام اور حفظ الرحمن کی بیویوں کے درمیان تکرار ہوئی۔ جلد ہی دونوں خاندانوں کے دیگر افراد بھی اس جھگڑے میں کود پڑے۔ الزام ہے کہ اسی دوران حفظ الرحمن نے بانس اور لوہے کی راڈ سے اپنے بھائی کے سر پر زوردار وار کیا، جس سے نورالاسلام کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ اطلاع ملتے ہی ہریش چندر پور تھانہ کی پولیس موقع پر پہنچی، تاہم ملزم تب تک فرار ہو چکا تھا۔ مقتول کی اہلیہ ممتاز بیگم نے روتے ہوئے بتایا، "دیوار پر کپڑے پھیلے ہوئے تھے۔ وہ گالیاں دیتے ہوئے آئے اور کہا کہ یہاں سے کپڑے ہٹاؤ۔ پھر وہ ہمارے گھر میں گھس آئے اور حملہ کر دیا۔ وہ ہنسوا اور بانس لے کر آئے تھے اور میرے شوہر کو ختم کر دیا۔ میرے تین چھوٹے بچے ہیں، اب میں کس کے سہارے جیوں گی؟" مقتول کے سالے رفیق العالم نے الزام لگایا، "میرا بہنوئی تھوڑا کمزور تھا، اس لیے اس کا بڑا بھائی اس پر ظلم کرتا تھا۔ بہنوئی کی غیر موجودگی میں میری آپا کو بھی مارا پیٹا جاتا تھا۔ آج چار پانچ لوگوں نے مل کر بانس سے ان کے سر کے پیچھے وار کیا جس سے ان کی موت ہوگئی۔ یہ باقاعدہ قتل ہے، میں قاتل کے لیے پھانسی کی سزا چاہتا ہوں۔" انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اس سے قبل پولیس میں شکایت کی گئی تھی لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔

Source: PC- tv9bangla

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments