Bengal

میں بنگال میں پندرہ دنوں تک رہوں گا:امیت شاہ

میں بنگال میں پندرہ دنوں تک رہوں گا:امیت شاہ

مغربی بنگال کے اسمبلی انتخابات 2026 کے پیش نظر بی جے پی کی مرکزی قیادت اور ترنمول کانگریس کے درمیان لفظی جنگ تیز ہو گئی ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے انتخابی مہم کے دوران ریاست میں طویل قیام کا ارادہ ظاہر کیا ہے، جس پر ترنمول کے ریاستی جنرل سکریٹری کنال گھوش نے انہیں کرارا جواب دیا ہے۔ امت شاہ نے کہا، "بنگال کے انتخابات کے دوران میں یہاں پورے 15 دن رہوں گا۔ مجھے آپ لوگوں سے بات چیت کرنے کے بہت سے مواقع ملیں گے۔ آج میں خاص طور پر اپنے امیدواروں، بالخصوص شبھیندو ادھیکاری کی نامزدگی کے لیے آیا ہوں۔"سیاسی ماہرین کا ماننا ہے کہ بنگال بی جے پی میں اندرونی خلفشار اور تنظیمی کمزوری کی وجہ سے مرکزی قیادت خود کمان سنبھالنا چاہتی ہے۔ امت شاہ کے بیان پر طنز کرتے ہوئے کنال گھوش نے کہا، "ووٹ سے پہلے آپ جتنے دن چاہیں یہاں رہیں، ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔ لیکن اگر ہمت ہے تو یہ کہیے کہ ووٹوں کے نتائج نکلنے کے بعد بھی ایک دن بنگال میں رکیں گے۔ترنمول کانگریس بی جے پی کے مرکزی لیڈروں کو اکثر 'ڈیلی پیسنجر' (روزانہ آنے جانے والے) کہہ کر پکارتی ہے، جو صرف انتخابات کے وقت ریاست کا رخ کرتے ہیں۔

Source: PC- sangbadpratidin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments