Bengal

مہالیہ کی صبح شوہر نے بیوی کے کان کاٹ دیے

مہالیہ کی صبح شوہر نے بیوی کے کان کاٹ دیے

مہالیہ کی صبح میں ازدواجی جھگڑا ہوا۔ شوہر پر بیوی کا کان کاٹنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ اور بیوی نے شوہر کا سر توڑ دیا۔ ہگلی کے اترپارہ میں شیوتلا گلی میں خونی واقعہ رونما ہوا۔ زخمی جوڑے کی شناخت مادھوری شرما اور ونود کمار شرما کے طور پر ہوئی ہے۔ زخمیوں کو بچا کر اترپارہ اسٹیٹ جنرل اسپتال میں داخل کرایا گیا۔پولیس اور مقامی ذرائع کے مطابق ونود دھولا گڑھ میں ایک فیکٹری میں کام کرتا ہے وہ مہالیہ کے لیے چھٹی پر گھر پر ہی ٹھہرا تھا۔ اس کی بیوی مادھوری کھانا پکا رہی تھی۔ بیٹی کے مطابق باپ اس سے جھگڑنے لگا۔ بحث بڑھ گئی۔ اس نے اچانک کان پر چاقو مارا۔ اس وقت ماں نے خون میں لت پت باپ کو سر پر ڈنڈا مارا۔لڑکی کی چیخ و پکار سن کر محلے والے جمع ہو گئے۔ دونوں کو بچایا گیا اور اترپارہ اسٹیٹ جنرل اسپتال میں داخل کرایا گیا۔۔ واقعہ سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ہے۔

Source: akhbarmashriq

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments