Bengal

مدھیامک 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ،کالیمپونگ ضلع نے پوری ریاست میں پہلی پوزیشن حاصل کی

مدھیامک 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ،کالیمپونگ ضلع نے پوری ریاست میں پہلی پوزیشن حاصل کی

مدھیامک امتحان 2026 کے نتائج کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ جمعہ کی صبح مغربی بنگال بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کے صدر رامانوج گنگوپادھیائے نے پریس کانفرنس کے ذریعے نتائج کی تفصیلات فراہم کیں۔اس سال مجموعی طور پر 9 لاکھ 59 ہزار طلباءنے امتحان دیا۔ مجموعی طور پر 86.83 فیصد طلباءکامیاب قرار پائے۔میرٹ لسٹ میں پہلی 10 پوزیشنز پر کل 131 طلباءنے جگہ بنائی ہے۔اضلاع کی کارکردگی (کامیابی کے لحاظ سے ٹاپ 3)کامیابی کے تناسب کے لحاظ سے اس بار پہاڑی ضلع نے میدان مار لیا ہے:95.10 فیصد کے ساتھ پہلے نمبر پر۔ طلباءصبح 10:15 بجے سے آن لائن نتائج دیکھ سکتے ہیں۔ طریقہ کار درج ذیل ہے:سب سے پہلے بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ www.wbbsedata.com پر جائیں۔'Result' کے ٹیب پر کلک کریں۔اپنا رول نمبر اور تاریخ پیدائش درج کریں۔معلومات فراہم کرنے کے بعد رزلٹ اسکرین پر ظاہر ہو جائے گا، جسے پرنٹ بھی کیا جا سکتا ہے۔اس کے علاوہ طلباءhttps://result.sangbadpratidin.in/ پر جا کر بھی براہ راست اپنا نتیجہ دیکھ سکتے ہیں۔ اسکولوں کو مارک شیٹس کی تقسیم صبح 10 بجے سے کیمپ آفسز کے ذریعے شروع کر دی گئی ہے، جہاں سے طلبائ بعد میں اپنے اسکول سے اصل رزلٹ حاصل کر سکیں گے۔

Source: PC-sangbadpratidin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments