ہلدیہ: مغربی بنگال کے مشرقی میدنی پور ضلع کے صنعتی شہر ہلدیہ میں منگل کی صبح ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ ہلدیہ پیٹرو کیمیکلز لمیٹڈ ( کی نیفتھا پائپ لائن میں اچانک زبردست آگ لگ گئی۔ اس واقعے میں کم از کم 35 افراد جھلس گئے جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔ واقعہ سے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق آتشزدگی کا یہ واقعہ صبح پانچ بجے کے قریب پیش آیا۔ ریفائنری کی نیفتھا پائپ لائن سے اچانک آگ کے شعلے بھڑک اٹھے۔ نیفتھا ایک انتہائی آتش گیر مادہ ہے، جس کی وجہ سے آگ بہت تیزی سے پھیل گئی۔ آگ اس قدر شدید تھی کہ آس پاس کام کرنے والے مزدور شعلوں کی لپیٹ میں آ گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ جائے وقوع پر پہنچے اور امدادی کام شروع کر دیا۔ ضلع انتظامیہ کے حکام نے حادثے میں اب تک 35 افراد کے جھلس جانے کی تصدیق کی ہے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہلدیہ سب ڈویژنل اسپتال لے جایا گیا۔ تاہم کئی مزدوروں کی حالت نازک ہونے کی وجہ سے انہیں بہتر علاج کے لیے تملوک میڈیکل کالج ریفر کر دیا گیا۔ ڈاکٹر فی الحال ان کی جان بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ آگ لگنے کی جگہ ہلدیہ اور پنسکورا کو جوڑنے والے ریلوے ٹریک کے بالکل قریب ہے۔ حفاظتی وجوہات کی بنا پر اس روٹ پر ٹرینوں کی آمد و رفت فوری طور پر روک دیا گیا ہے۔ آگ پر قابو پانے کے لیے ابتدائی طور پر دو فائر انجن پہنچے۔ آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے آہستہ آہستہ مزید گاڑیاں طلب کی گئیں۔ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق فائر بریگیڈ کی کل 12 گاڑیاں جائے وقوع پر آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔ ابتدائی طور پر خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ حادثہ پائپ لائن کے رساو کی وجہ سے ہوا ہے۔ دریں اثنا، ہلدیہ پیٹرو کیمیکل لمیٹڈ انتظامیہ نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی جانکاری سے پتہ چلتا ہے کہ آگ کمپنی کے احاطے کے قریب ایک غیر قانونی نیفتھا چوری والے پوائنٹ کے آس پاس لگی ہے۔ کمپنی نے کہا کہ نیفتھا ایک انتہائی خطرناک کیمیکل ہے اور لوگوں کو اس سے دور رہنے کی تنبیہ کی گئی ہے۔ فی الحال انتظامیہ اور کمپنی کی ٹیمیں اصل وجہ کا تعین کرنے کے لیے مکمل تحقیقات کر رہی ہیں۔
Source: Social Media
میتا نے ممتا بنرجی کی دی ہوئی ساڑھی پہن کر شادی کی
نندی گرام میں یوم شہدا کے موقع پر شوبھندوادھیکاری راستے میں
ممتا کے آتے ہی فوج نے ترنمول اسٹیج کو کھولنا روک دیا
دھند کی وجہ سے موٹر سائیکل اور وین کی آمنے سامنے ٹکر ا گئی!2ہلاک
ایم پی کھگن مرمو اور شنکر گھوش حملے کی زد میں
نیپال کی بدامنی بنگال میں بھی پھیل گئی، لیا گیا بڑا فیصلہ