Bengal

لگاتار گھروں سے گائے 'غائب'، بڑا گینگ سرگرم، تلاش کے دوران ہوا بڑا انکشاف۔

لگاتار گھروں سے گائے 'غائب'، بڑا گینگ سرگرم، تلاش کے دوران ہوا بڑا انکشاف۔

باراسات9جنوری : نیشنل ہائی وے پر پالتو جانور کی لاش رکھ کر احتجاجی مظاہرہ۔ جمعرات کی رات طویل عرصے تک ٹریفک کی روانی معطل رہی۔ مظاہرین نے پولیس کی گرفت سے دو اسمگلروں کو چھین کر ان کی شدید پٹائی (موب لنچنگ کی کوشش) کر دی۔ یہ واقعہ باراسات کے نیتا جی پلی علاقے میں پیش آیا۔ مظاہرین کا الزام ہے کہ علاقے سے کافی عرصے سے گائے غائب ہو رہی تھیں۔ آخر کار انہوں نے اس گینگ کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، جس کے بعد پولیس کی گاڑی روک کر کافی دیر تک احتجاج جاری رہا۔ کچھ عرصے سے علاقے سے گائے غائب ہونے کے واقعات تواتر سے ہو رہے تھے۔ جمعرات کی شام اہل علاقہ کی ایک ٹولی لاپتہ گایوں کی تلاش میں نکلی۔ تلاش کرتے کرتے وہ باراسات کالی باڑی علاقے کے ایک میدان میں پہنچے، جہاں انہوں نے دیکھا کہ چند نوجوان ایک گائے کی لاش گاڑی میں لادنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جب انہیں روکنے کی کوشش کی گئی تو کچھ افراد گاڑی لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

Source: PC- tv9bangla

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments