Bengal

کیا انتخابات کے بعد بنگال کو ملیں گے مزید 7 نئے اضلاع؟

کیا انتخابات کے بعد بنگال کو ملیں گے مزید 7 نئے اضلاع؟

بانکڑا: کیا انتخابات ختم ہوتے ہی بنگال کو مزید 7 نئے اضلاع ملنے والے ہیں؟ یہ قیاس آرائیاں اور وعدے کافی عرصے سے سنے جا رہے تھے، لیکن اب انتخابات کی دہلیز پر خود وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی زبان سے دوبارہ یہ بات سامنے آئی ہے۔ یاد رہے کہ 2022 میں کابینہ کے ایک اجلاس کے بعد ممتا بنرجی نے سات نئے اضلاع کا ذکر کیا تھا۔ حال ہی میں ترنمول کانگریس کی جانب سے جاری کردہ انتخابی منشور میں بھی ان سات نئے اضلاع کے قیام کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس اقدام کا بنیادی مقصد انتظامی دباو کو کم کرنا اور سرکاری خدمات کو عوام تک بہتر طریقے سے پہنچانا ہے۔ رگھوناتھ پور (پورولیا) میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے جہاں ان نئے اضلاع کا تذکرہ کیا، وہیں ایک بار پھر مرکزی حکومت کی جانب سے کی جانے والی مبینہ 'حق تلفی' کے خلاف آواز بلند کی۔ انہوں نے ایس آئی آر ، الیکشن کمیشن اور بی جے پی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا:"مرکزی حکومت سڑکوں، 'بنگلار باڑی' (ہاوسنگ اسکیم) اور 100 دن کے کام کی رقم نہیں دیتی۔ آنے والے دنوں میں ہم تمام کچے مکانات کو پکا کر دیں گے۔"انہوں نے پینے کے پانی کے حوالے سے بھی بڑا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ بنگال کے ہر گھر تک پینے کا صاف پانی پہنچایا جائے گا (ایک کروڑ گھروں تک پہنچ چکا ہے، باقی بھی جلد مکمل ہو جائے گا)۔ اس کے علاوہ انہوں نے ’دوارے سواستھو‘ (دہلیز پر صحت) اسکیم کا اعلان کیا، جس کے تحت ڈاکٹرز بلاک اور گاوں کی سطح پر آکر علاج کریں گے۔

Source: PC- tv9bangla

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments