Bengal

کڑمالی اور راج بنشی زبانوں کو آٹھویں شیڈول میں شامل کرنے کے لیے ریاست کی مرکز سے اپیل

کڑمالی اور راج بنشی زبانوں کو آٹھویں شیڈول میں شامل کرنے کے لیے ریاست کی مرکز سے اپیل

مغربی بنگال حکومت نے بین الاقوامی یومِ مادری زبان سے قبل ایک بڑا سیاسی اور سماجی قدم اٹھاتے ہوئے کڑمالی اور راج بنشی زبانوں کو آئین کے آٹھویں شیڈول میں شامل کرنے کے لیے مرکزی حکومت کو باضابطہ درخواست بھیجی ہے۔قومی سطح پر دو پسماندہ قبائل کی شناخت اور وقار کو بڑھانے کے لیے مغربی بنگال حکومت نے مرکز پر زور دیا ہے کہ وہ راج بنشی اور کڑمالی زبانوں کو دستور کے آٹھویں شیڈول میں شامل کرے۔ فروری، جمعرات کو ریاست کی چیف سکریٹری نندنی چکرورتی نے مرکزی ہوم سکریٹری کو دو الگ الگ خطوط ارسال کیے ہیں۔ زبان کے ساتھ ساتھ، نوانا (ریاستی سیکرٹریٹ) نے پانچویں بار مرکز کو 'ساری' اور 'سارنا' مذاہب کو تسلیم کرنے کی اپنی سفارش بھی یاد دلائی ہے، جو گزشتہ پانچ سالوں سے زیرِ التوا ہے۔بنگال کے علاوہ جھارکھنڈ، اوڈیشہ اور چھتیس گڑھ میں بھی کڑمی برادری بڑی تعداد میں آباد ہے، لیکن بنگال پہلی ریاست ہے جس نے کڑمالی زبان کے لیے یہ تجویز بھیجی ہے۔ جنگل محل کی کڑمی تنظیموں نے اسے ایک بڑا قدم قرار دیا ہے، حالانکہ کچھ تنظیموں نے سوشل میڈیا پر تنقید بھی کی ہے۔ریاستی حکومت کے اس اقدام کو انتخابات سے قبل ایک 'ماسٹر اسٹروک' قرار دیا جا رہا ہے:ممتا بنرجی کی حکومت نے 2018 میں ہی راج بنشی اور کڑمالی کو ریاست کی سرکاری زبانیں قرار دے دیا تھا۔حال ہی میں اجیت مہتو کی قیادت میں 'آدیواسی کڑمی سماج' نے اعلان کیا تھا کہ اگر مرکز کڑمالی زبان کو آٹھویں شیڈول میں شامل کرتا ہے تو وہ بی جے پی کی حمایت کریں گے۔ اب ریاست نے گیند مرکز کے پالے میں ڈال کر سیاسی برتری حاصل کرنے کی کوشش کی ہے۔سابق وزیر اور ٹی ایم سی لیڈر شانتی رام مہتو کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ شروع سے ہی ان قبائل کی ترقی کے لیے کوشاں ہیں اور اس سفارش سے راج بنشی اور کڑمی برادری میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

Source: PC- sangbadpratidin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments