Bengal

کولکتہ سمیت جنوبی بنگال میں طوفانی بارشوں کا امکان

کولکتہ سمیت جنوبی بنگال میں طوفانی بارشوں کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق، مغربی بنگال اور اس سے ملحقہ بنگلہ دیش کے اوپر موجود ایک گردشی ہوا کے دباواور شمال مغربی بہار سے منی پور تک پھیلی ہوئی ایک ٹرف لائن کے مشترکہ اثر سے کولکتہ سمیت جنوبی بنگال میں طوفانی بارشوں کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ اس کی وجہ سے خلیج بنگال سے بڑی مقدار میں نمی خشکی کی طرف داخل ہو رہی ہے۔ کولکتہ میں 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔ اس کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ جنوبی بنگال کے آٹھ اضلاع میں اولہ باری ہو سکتی ہے۔جنوبی بنگال میں طوفان اور بارش کا یہ سلسلہ آنے والے منگل تک جاری رہ سکتا ہے۔ بدھ سے حالات میں بہتری آنے کا امکان ہے۔شمالی بنگال کے اضلاع میں بھی خراب موسم کی پیش گوئی کی گئی ہے، جہاں بھاری بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔طوفان کے دوران محفوظ مقامات پر رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ سطح سمندر سے 0.9 کلومیٹر کی بلندی پر موجود اس گردشی دباو کی وجہ سے ساحلی علاقوں میں بھی ہواوں کا زور زیادہ رہے گا۔

Source: PC- anandabazar

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments