Kolkata

کلکتہ ہائی کورٹ نے سندیپ گھوش کے خلاف 7 دن کے اندر ٹرائل شروع کرنے کا حکم دیا

کلکتہ ہائی کورٹ نے سندیپ گھوش کے خلاف 7 دن کے اندر ٹرائل شروع کرنے کا حکم دیا

کولکتہ: کلکتہ ہائی کورٹ نے نچلی عدالت کو ہدایت دی ہے کہ آر جی کار اسپتال مالی بدعنوانی کیس میں ایک ہفتے کے اندر سماعت شروع کرے۔ ریاست کو آخر کار سندیپ گھوش کے خلاف آر جی کارکے سابق ڈپٹی رجسٹرار اختر علی کی طرف سے دائر مالی بدعنوانی کے معاملے میں کارروائی شروع کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔ سی بی آئی نے منگل کو عدالت کو یہ اطلاع دی۔ دوسری جانب ای ڈی کے وکیل نے کہا کہ انہوں نے ای سی آئی آر درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔ سی بی آئی نے منگل کو ہائی کورٹ میں جسٹس تیرتھنکر گھوش کی بنچ کو سیل بند لفافے میں رپورٹ پیش کی۔اس دن اے ایس جی نے عدالت کو بتایا کہ یہ کرپشن کیس سپریم کورٹ میں آر جی کار کے قتل اور عصمت دری کیس کے ساتھ چل رہا ہے۔ گزشتہ سال 23 اگست کو ہائی کورٹ کے حکم پر سی بی آئی نے آر جی کار بدعنوانی کیس کی جانچ شروع کی تھی۔ بعد میں سپریم کورٹ نے اس پر مہر لگا دی۔ سی بی آئی نے گزشتہ سال 29 نومبر کو چارج شیٹ پیش کی تھی۔ جج نے کہا کہ اس عدالت کے پاس اس کیس میں اس وقت کچھ کرنے کو نہیں ہے۔ ای ڈی کی جانب سے وکیل نے کہا کہ ای ڈی نے 22 مقامات کی تلاشی لی ہے۔ کئی لوگوں سے پوچھ گچھ کی گئی۔ سی بی آئی کو ملزم سرکاری افسران کے خلاف مقدمہ شروع کرنے کی منظوری مل گئی ہے۔ ہائی کورٹ نے نچلی عدالت کو ایک ہفتے کے اندر مقدمے کی سماعت شروع کرنے اور جلد از جلد مقدمے کی سماعت مکمل کرنے کی ہدایت دی۔

Source: akhbarmashriq

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments