Bengal

کولکتہ ہائی کورٹ کا 'گلیناریس' کھولنے کا حکم، کرسمس پر سیاحوں کے چہرے کھل اٹھے

کولکتہ ہائی کورٹ کا 'گلیناریس' کھولنے کا حکم، کرسمس پر سیاحوں کے چہرے کھل اٹھے

کولکاتا24دسمبر: کرسمس سے ٹھیک پہلے ایک بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے۔ پہاڑوں کی ملکہ (دارجلنگ) کے مشہور زمانہ ریستوراں 'گلیناریس' (Glenary's) کے بار کو کھلا رکھنے کا حکم کولکتہ ہائی کورٹ نے دے دیا ہے۔ بدھ کے روز ہائی کورٹ کی جلپائی گوڑی سرکٹ بنچ کی جسٹس امرتا سنہا کی عدالت میں اس معاملے کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ گلیناریس کا بار 12 جنوری تک کھلا رہے گا۔جمعرات کو 25 دسمبر (کرسمس) ہے اور پھر سالِ نو کا جشن، جس کی وجہ سے دارجلنگ میں سیاحوں کا بھاری ہجوم موجود ہے۔ ایسے میں گلیناریس کے بار کو کھولنے کا حکم سیاحوں کے لیے بڑی راحت کا باعث بنا ہے۔ 1888 میں قائم ہونے والا یہ ریستوراں اور بار سیاحوں کی اولین پسند ہے۔ ایکسائز قوانین کی خلاف ورزی کے الزام میں دارجلنگ بنگال ایکسائز کے کرائم برانچ نے اس مشہور بار اور یہاں کی لائیو میوزک کو بند کرنے کا حکم دیا تھا۔ گلیناریس کے مالک اجے ایڈورڈ نے اس کارروائی پر سخت ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے اسے 'سیاسی سازش' قرار دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ "گلیناریس کے تمام کاغذات درست ہیں، لیکن میرے لائیو میوزک کے کاغذات ایک سال سے روکے ہوئے ہیں۔" انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سیزن کے دوران بار بند ہونے سے تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے کا نقصان ہوتا، جیسا کہ کووڈ کے دوران ہوا تھا۔اب ہائی کورٹ کے اس عبوری حکم کے بعد سیاح کرسمس اور نئے سال کے موقع پر گلیناریس کی روایتی رونقوں سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

Source: PC- sangbadpratidin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments