Kolkata

کلکتہ سمیت کئی اضلاع میں تیز بارش کی وارننگ : ۔ علی پور محکمہ موسمیات

کلکتہ سمیت کئی اضلاع میں تیز بارش کی وارننگ : ۔ علی پور محکمہ موسمیات

کلکتہ : بنگال میں کم دباﺅکی بارش نے تباہی مچا دی ،کلکتہ تیر رہا ہے، نواحی علاقے بھی ڈوب گئے ہیں۔ منگل کی صبح گھروں سے نکلتے وقت بہت سے لوگوں کو گھٹنوں تک گہرے پانی سے گزرنا پڑا۔ سر پر چھتری رکھ کر بھی وہ محفوظ نہیں ہیں۔ سڑکوں سے لے کر ٹرین لائنوں تک ہر جگہ پانی جمع ہونے کاقہر ہے۔ عام آدمی کا سوال ہے کہ پانی کی یہ مصیبت کب تک جاری رہے گی؟ کیا صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے؟ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ریجن میں سیلاب کا خطرہ ایک بار پھر بڑھ رہا ہے۔ علی پور محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گنگا مغربی بنگال کے اوپر ایک کم دباﺅ ابھی تک کھڑا ہے۔ مونسون کا محور بھی کم دباﺅ میں شامل ہو گیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ کم دباﺅ کے محور کے باعث منگل کو دن بھر بارش جاری رہے گی۔اس دوران جھارکھنڈ میں بھی شدید بارش کی وارننگ دی گئی ہے۔ اس کے نتیجے میں، اگر ڈی وی سی پانی کے اخراج میں اضافہ کرے گا تو خطرہ بڑھ جائے گا۔ اب تک ڈی وی سی 40 ہزار کیوسک کی شرح سے پانی چھوڑ رہا ہے۔ بارش کا یہ سلسلہ آئندہ اتوار تک جاری رہے گا۔ میئر کونسل تارک سنگھ نے کہا کہ کلکتہ میونسپل کارپوریشن اس صورتحال کے لیے تیار ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments