Kolkata

ڈلہوزی علاقہ کی عمارت میں بھیانک آتشزدگی سے سراسیمگی

ڈلہوزی علاقہ کی عمارت میں بھیانک آتشزدگی سے سراسیمگی

کلکتہ میں ایک بار پھر آگ لگ گئی۔ ہفتہ کی صبح ڈلہوزی علاقہ میں نکشال کورٹ کے قریب گارسٹن پلیس کے ایک کثیر المنزلہ عمارت میںآگ لگ گئی۔ فائر بریگیڈ کی 8 گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچی۔ مبینہ طور پر اطلاع ملنے کے تقریباً 30-40 منٹ بعد فائر بریگیڈ موقع پر پہنچی۔ہفتہ کی صبح تقریباً ساڑھے تین بجے بی بی ڈی باغ کے نمبر 5 گارسٹن پلیس میں واقع ایک پرانے مکان میں آگ لگ گئی۔ پورا علاقہ سیاہ دھوئیں کی زد میں آگیا۔ گھر کے اندر سے بار بار دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئی۔ مقامی لوگوں کا دعویٰ ہے کہ اطلاع ملنے کے باوجود فائر بریگیڈ تقریباً 30-40 منٹ کے بعد موقع پر پہنچی۔ تقریباً آگ بجھانے کا کام جاری ہے۔اس کثیر المنزلہ میں کم از کم 20-25 خاندان رہتے ہیں۔ مکینوں کو نکال لیا گیا ہے۔ آگ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ تاہم آگ لگنے کی وجہ سے دیوار میں شگاف پڑ گیا ہے۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ کثیر المنزلہ عمارت میں آگ کیسے لگی۔ ابتدائی طور پر خیال کیا جا رہا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ کانگریس کونسلر سنتوش پاٹھک اسی علاقے کے رہنے والے ہیں۔انکا الزام ہے کہ گھر میں کیمیکل کا گودام تھا۔ اس لیے آگ لگی اور یہ تیزی سے پھیل گئی۔ انہوںنے فائر بریگیڈ پر تاخیر سے موقع پر پہنچنے کا بھی الزام لگایا۔ خیال رہے کہ 14 جون کو قصبہ کے مشہور شاپنگ مال ایکروپولس میں آگ لگ گئی تھی۔ آگ بجھانے کا نظام مناسب تھا یا نہیں اس کی تفتیش جاری ہے۔ چند روز قبل کمک اسٹریٹ اور پارک اسٹریٹ کے چوراہے پر ایک بند ریسٹورنٹ میں بھی آگ لگی تھی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments