Bengal

کلیانی ایمز میں کاربن ڈائی آکسائیڈ لیزر یونٹ کا افتتاح

کلیانی ایمز میں کاربن ڈائی آکسائیڈ لیزر یونٹ کا افتتاح

کلیا نی ایمزمیں جدید ترین کاربن ڈائی آکسائیڈ لیزر یونٹ کے افتتاح کے ساتھ ہی طبی علاج کے شعبے میں ایک نئی سمت کا آغاز ہو گیا ہے۔ اس جدید یونٹ کا افتتاح کرنے کے بعد بی جے پی کے ریاستی صدر اور رکن پارلیمنٹ شمیک بھٹاچاریہ نے بتایا کہ شمالی بنگال میں ایک اور نیا ایمز قائم کرنے کا منصوبہ ہے۔ تاہم، انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ایک مکمل ایمز کی تعمیر اور تمام خدمات شروع ہونے میں عام طور پر ۱۰ سے ۱۲ سال کا وقت لگتا ہے۔ بدھ کے روز کلیانی ایمز میں اس جدید ترین CO2 لیزر یونٹ کا افتتاح شمیک بھٹاچاریہ اور ایمز کلیانی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اروند سنہا نے مشترکہ طور پر کیا۔ معلوم ہوا ہے کہ 'ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا' نے اپنے سی ایس آر فنڈ سے اس جدید یونٹ کی تعمیر میں تعاون کیا ہے۔ ڈاکٹروں کا دعویٰ ہے کہ اس لیزر ٹیکنالوجی کے ذریعے جلد کے مختلف داغ، زخم، رسولی، ٹیومر اور ناک کی پیچیدہ ریپیئر سرجری جیسے کام مزید باریکی اور مہارت کے ساتھ کیے جا سکیں گے۔افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے شمیک بھٹاچاریہ نے ریاست کے طبی اور سیاسی نظام پر اہم گفتگو کی:انہوں نے کہا، "انتخابات سے پہلے صحت کے نظام کو بہتر بنانے کا وعدہ کیا گیا تھا۔ ابھی تک مکمل کابینہ تشکیل نہیں پائی ہے۔ ڈاکٹروں کو طویل عرصے تک 'پنشمنٹ پوسٹنگ' اور سیاسی دباو میں کام کرنا پڑا ہے۔ تاہم، اب صحت کے نظام کو نئے سرے سے منظم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔: انہوں نے دعویٰ کیا کہ مرکزی حکومت مغربی بنگال کی ہمہ جہت ترقی کے لیے پرعزم ہے۔ ان کا کہنا تھا، "مغربی بنگال ایک وقت میں صنعت اور ثقافت کے میدان میں پوری دنیا میں جانا جاتا تھا۔ یہ ریاست پیچھے نہیں رہ سکتی۔ وزیر اعظم اور مرکزی وزیر داخلہ مغربی بنگال کو ایک نئی بلندی پر لے جانا چاہتے ہیں۔

Source: PC-sangbadpratidin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments