Bengal

کلنا میں امتحان سے قبل طالب علم کی خودکشی

کلنا میں امتحان سے قبل طالب علم کی خودکشی

مشرقی بردوان میں دو طالبات نے خودکشی کرلی۔ اس واقعہ سے آس پاس کے علاقے میں کہرام مچ گیا ہے۔ اہل خانہ میں ماتم بچھ گیا ہے ۔نندنی بھومیج کلنار کے باغناپاڑہ کے دیارہ گاو¿ں کی رہنے والی ہیں۔ عمر 15 سال۔ وہ ایک مقامی اسکول کی نویں جماعت کی طالبہ تھی۔ا سکول میں امتحانات چل رہے تھے۔ پیر کو ریاضی کا امتحان تھا۔ اس کی لٹکی ہوئی لاش اسکول جانے سے پہلے گھر سے برآمد ہوئی تھی۔ اہل خانہ کا کہنا تھا کہ اندازہ ہے کہ طالب علم نے امتحان کی تیاری نہ ہونے کی وجہ سے خودکشی کی ہے۔ پولیس نے لاش کو پہلے ہی برآمد کرکے پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔دوسری جانب گیارہویں جماعت کی طالبہ نے پڑھائی کے تنازع پر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی۔ متوفی کا نام پورنیما منڈل (17) ہے۔ اسکا گھر تھانہ ناد ن گھاٹ کے علاقہ شہزاد پور میں ہے۔ وہ ایک مقامی سکول کی طالبہ تھی۔ ذرائع کے مطابق اس کی والدہ نے طالبہ کو اس کی پڑھائی کے بارے میں ڈانٹا تھا ۔ اس کے بعد اس نے خودکشی کر لی ۔ ابتدائی طور پر، طالبہ نے اپنی ماں کی تنگدستی سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔

Source: Mashriq News service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments