حلف برداری کے فوراً بعد مغربی بنگال کی نئی حکومت کے وزیر خوراک اشوک کرتنیہ نے راشن کرپشن کے خاتمے کے لیے عملی طور پر 'جہاد' کا اعلان کر دیا ہے۔ منگل کو محکمہ خوراک کی ذمہ داری سنبھالتے ہی انہوں نے صاف کہہ دیا کہ "نہ کھاوں گا، نہ کسی کو کھانے دوں گا۔" اشوک کرتنیہ نے واضح کیا کہ بدعنوانی کی جڑیں جتنی بھی گہری کیوں نہ ہوں، انہیں اکھاڑ پھینکنا ان کا اولین مقصد ہے۔ فوڈ بھون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر نے کہا، "آپ مجھے صرف ایک ہفتے کا وقت دیں۔ جن لوگوں کے ذریعے یہ بدعنوانی ہوئی ہے، ان کے خلاف سخت کارروائی کروں گا۔" انہوں نے واضح کیا کہ مئی میں کچھ تکنیکی مسائل تھے، لیکن جون سے صارفین کو راشن میں بہترین معیار کی اشیاءملیں گی۔ اس موقع پر وزیر نے راشن کارڈ اور شہریت کے حوالے سے بھی بڑا پیغام دیا۔ انہوں نے کہا کہ جو ہندوستان کے شہری نہیں ہیں، انہیں کوئی سرکاری سہولت نہیں ملے گی۔ جن لوگوں نے CAA کے تحت درخواست دی ہے، انہیں تمام سرکاری مراعات ملیں گی۔ انہوں نے ان لوگوں سے جلد درخواست دینے کی اپیل کی ہے جنہوں نے ابھی تک اپلائی نہیں کیا ہے۔
Source: PC-sangbadpratidin
میتا نے ممتا بنرجی کی دی ہوئی ساڑھی پہن کر شادی کی
نندی گرام میں یوم شہدا کے موقع پر شوبھندوادھیکاری راستے میں
ممتا کے آتے ہی فوج نے ترنمول اسٹیج کو کھولنا روک دیا
دھند کی وجہ سے موٹر سائیکل اور وین کی آمنے سامنے ٹکر ا گئی!2ہلاک
ایم پی کھگن مرمو اور شنکر گھوش حملے کی زد میں
نیپال کی بدامنی بنگال میں بھی پھیل گئی، لیا گیا بڑا فیصلہ