Bengal

جو لوگ ہندوستانی شہری نہیں ہیں انہیں ان اسکیموں کا کوئی فائدہ نہیں ملے گا:شوبھندو

جو لوگ ہندوستانی شہری نہیں ہیں انہیں ان اسکیموں کا کوئی فائدہ نہیں ملے گا:شوبھندو

مغربی بنگال کے نئے وزیر اعلیٰ شوبھیندو ادھیکاری نے کابینہ کے پہلے اجلاس کے بعد ریاست میں جاری سماجی اسکیموں کے حوالے سے عوام کے شکوک و شبہات کو دور کر دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ سابقہ حکومت کی کوئی بھی فلاحی اسکیم بند نہیں ہوگی، بلکہ ان میں مزید بہتری لائی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ نے اعلان کیا کہ چاہے کوئی اسکیم 10 سال پرانی ہو یا 30 سال، کسی بھی جاری سماجی منصوبے کو روکا نہیں جائے گا۔ مودی حکومت کی طرز پر تمام مالی فوائد براہ راست مستحقین کے بینک کھاتوں میں بھیجے جائیں گے تاکہ شفافیت برقرار رہے۔تمام سرکاری پورٹلز کو اپڈیٹ کیا جائے گا تاکہ نظام کو جدید اور کرپشن سے پاک بنایا جا سکے۔ وزیر اعلیٰ نے دو ٹوک لفظوں میں کہا کہ جو لوگ ہندوستانی شہری نہیں ہیں (درانداز)، انہیں ان اسکیموں کا کوئی فائدہ نہیں ملے گا۔ ایسے تمام ناموں کو فہرست سے نکال دیا جائے گا جو اب اس دنیا میں نہیں ہیں لیکن ان کے نام پر فوائد حاصل کیے جا رہے تھے۔خواتین کو ماہانہ 3,000 روپے کی مالی امداد۔ حاملہ خواتین کے لیے 21,000 روپے کی امداد اور غذائی کٹس۔ غیر شادی شدہ طالبات کو گریجویشن میں داخلے پر یکمشت 50,000 روپے۔ آیوشمان بھارت، اجولا یوجنا، بیٹی بچاو بیٹی پڑھاو اور پی ایم وشوکرما جیسی اسکیموں کو فوری طور پر ریاست میں نافذ کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

Source: PC-sangbadpratidin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments